August 11, 2020

مہاراشٹرا میں آیی پی ایل نہیں، بی جے پی کا بی سی سی آیی کا مکتوب

مہاراشٹرا میں آیی پی ایل نہیں، بی جے پی کا بی سی سی آیی کا مکتوب

بھارتیہ جنتا پارٹی ممبیی یونٹ کے جنرل سکریٹری وویکا نند گپتا نے ریاست میں سوکھے کی صورتحال کے پیش نظر بی سی سی آی سے آیی پی ایل میاچس کا مقام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انھوں نے بی سی سی آیی کے صدر ششانک منوہر کو مکتوب روانہ کرتے ہویے کہا کہ کرکٹ کھیلنے کے لیے میدان کی تیاری میں 80 ہزار تا ایک لاکھ لیٹر پانی درکا ر ہوتا ہے۔ ہر ہفتہ تین مرتبہ اتنے پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔ شیڈول کے مطابق ممبیی، ناگپور اور پونے میں میاچس کھیلے جانے والے ہیں اور 29 اپریل کو ممبیی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں فاینل کھیلا جانے والا ہے۔ انھوں نے مکتوب میں کہا کہ 19 میاچس کے لیے 70 لاکھ لیٹر پانی کی ضرورت ہے۔ ایسے حالات میں جبکہ کسان پانی کے لیے پریشان ہیں اس طرح پانی کا بے جا استعمال ٹھیک نہیں ہوگا۔ کسانوں کی بہتری کے لیے میاچس دوسرے مقام پر کرنا بہتر ہوگا۔