مبارکباد

ڈاکٹر محمد عبدالقوی اسسٹنٹ پروفیسر و چیف وارڈن تلنگانہ یونیورسٹی کو ”یونیورسٹی بیسٹ ایمپلائی ایوارڈ“

نظام آباد:15/( اردو لیکس )ڈاکٹر محمد عبدالقوی اسسٹنٹ پروفیسر و چیف وارڈن تلنگانہ یونیورسٹی کوان کی درس و تدریس کے علاوہ مختلف اڈمنسٹریٹو شعبہ جات بالخصوص بحیثیت   ”چیف وارڈن“نمایاں خدمات پر وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی پروفیسر رویندر گپتا نے جشن آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب کے موقع پر ”بیسٹ ایمپلائی ایوارڈ“ سے نوازا۔

 

ڈاکٹر محمد عبدالقوی نے اپنی تدریسی سرگرمیوں کے علاوہ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تفویض کردہ مختلف اڈمنسٹریٹو عہدوں پر فائزہوتے ہوئے اپنی انتظامی صلاحیتوں کا بہترین مظاہرہ پیش کیا۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ ڈاکٹر عبدالقوی تلنگانہ یونیورسٹی میں اپنے تقرر کے بعد سے ہی مختلف انتظامی عہدوں جیسے اے پی آر او،ہاسٹل وارڈن، ایڈیشنل کنٹرولر آف اگزامنیشن، پبلک ریلیشن آفیسر،ڈائرکٹر اسپورٹس و گیمس، یوتھ ویلفر آفیسر جیسے عہدوں پر اپنی خدمات کو بحسن وخوبی انجام دیتے ہوئے اپنی منفرد شناخت بنائی۔ اوراب بحیثیت چیف وارڈن ہاسٹل اینڈ میس تلنگانہ یونیورسٹی اپنی خدمات کو جاری رکھتے ہوئے اپنی بہترین کارکردگی کا لوہا منوایا۔اور وہ طلباء وطالبات میں بیحد مقبول ہیں اور دوستانہ ماحول کو فروغ دے رہے ہیں۔

 

ڈاکٹر عبدالقوی شہر نظام آباد کے معروف اسپورٹس پرسن و فٹبال کھلاڑی محمد عبدالباری صاحب مرحوم محکمہ ٹریژری اکاؤنٹس کے فرزند اور محمد عبدالباقی صاحب مرحوم سب ٹریژری آفیسر پھولانگ نظام آبادکے پوتے(نبیرہ) ہوتے ہیں۔ڈاکٹر عبدالقوی کو ”یونیورسٹی بیسٹ ایمپلائی ایوارڈ“ دئیے جانے پرخوشی و مسرت کا اظہار کرتے ہوئے یونیورسٹی اساتذہ کرام، طلباء وطالبات کے علاوہ نان ٹیچنگ اسٹاف نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر عبدالقوی نے یونیورسٹی کی جانب سے ”بیسٹ ایمپلائی ایوارڈ“دئیے جانے پر وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی پروفیسر رویندر گپتا اور رجسٹرار پروفیسرکے شیوا شنکر سے اظہار تشکر کیا۔ علاوہ ازیں ڈاکٹر عبدالقوی کو ان کی نمایاں اور بہترین کارکردگی پر تلنگانہ یونیورسٹی وائس چانسلر پروفیسر ڈی رویندر کے ہاتھوں BEST EMPLOYEE AWARD سے نواز ے جانے پر ایم؛ ے وحید رومانی میذیا اسٹار نظام آباد ،محمد یوسف الدین خان اڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس نظام آباد نے دل کی عمیق گہرائیوں کے ساتھ مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button