تلنگانہ

غلطی سے ڈاکٹر نے ایک کے بجائے دوسرے پاؤں کا کردیا آپریشن ۔حیدرآباد میں عجیب و غریب واقعہ

حیدرآباد: اسٹیٹ میڈیکل کونسل نے تلنگانہ کے ایک  پرائیویٹ ڈاکٹرکا لائسنس منسوخ کردیا  ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ میڈیکل کونسل کے چیئرمین وی۔ راجلنگم نے جمعرات کو یہ حکم جاری کیا۔ ڈاکٹر کو اپنے سرٹیفکیٹ ریاستی میڈیکل کونسل کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ حیدرآباد کے ای سی آئی ایل علاقے سے تعلق رکھنے والے آرتھوپیڈک ڈاکٹر کرن ایم پاٹل کو ایک مریض کی بائیں پاوں کا آپریشن کرنا تھا جبکہ انھوں نے دائیں پاؤں کا آپریشن کردیا۔ اس غلطی کا دو دن بعد پتہ چلا اور بائیں پاوں کا دوبارہ آپریشن کیا گیا۔ متاثر مریض نے اس سلسلے میں اعلی حکام سے شکایت کی۔ تحقیقات کے دوران  ڈاکٹرس کی غلطی کی تصدیق ہوئی جس پر یہ کاروائی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button