تلنگانہ

تلنگانہ تحریک میں کاماریڈی تحریک کا گڑھ رہا : سابق وزیر محمد علی شبیر

کاماریڈی _ 17 ستمبر ( اردولیکس) کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر محمد علی شبیر نے کاماریڈی کے اندرا گاندھی چوراہے پر اندرا گاندھی کے مجسمے کے سامنے قومی ترنگا لہرایا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد علی شبیر نے کہا کہ سال 1956 میں زبان کی بنیاد پر تلنگانہ علاقے کو آندھراپردیش میں ضم کردیا گیا تھا تاہم کانگریس صدر سونیا گاندھی کی کوششوں سے تلنگانہ کی علیحدگی عمل میں آئی ۔

انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کی علیحدگی کے لئے جو تحریک چلائی گئی اس میں کاماریڈی سب سے آگے تھا 1969 کی تلنگانہ تحریک میں اسی  کاماریڈی میں ایک کسان پولیس فائرنگ میں شہید ہوا تھا اس  لئے کاماریڈی شہر ،تلنگانہ تحریک کا گڑھ رہا ہے اور کانگریس پارٹی کا بھی قلعہ ہے تلنگانہ تحریک کے دوران اس حلقہ سے تلنگانہ کی تائید میں دیگر حلقوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے۔

اس موقع پر ضلع صدر کانگریس کاماریڈی کیلاش سرنیواس ٹاون صدر کانگریس پی راجو اقلیتی صدر کانگریس سراج الدین سابق نایب صدر و رکن بلدیہ کانگریس سید انور احمد رکن بلدیہ محمد علی اسحاق عرف شیرو احمد اللہ خان سرور اور دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button