ایجوکیشن

ضلع وقارآباد میں SCERT کےریاستی مبصرین کا دورہ ۔SSC اور FLNکی‌ کارکردگی کا جائزہ۔

حیدرآباد: ضلع وقارآباد آباد کے منڈل مومن پیٹ میں بنیادی خواندگی اور اعداد شناسی پروگرام اور 10ویں جماعت کے طلباء کی خصوصی کلاسوں پر ایک ریاستی سطح کی مشاہداتی ٹیم نے جمعرات کو مختلف اسکولوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے منڈل میں چار گروپوں میں الگ الگ پرائمری، سیکنڈری اور ہائی اسکولوں کا دورہ کیا اور FLN اور جماعت دہم کے طلباء کی تعلیمی ترقی کا مشاہدہ کیا۔

ہائی اسکول میکاونامپلی، مومن پیٹ بوائز، مومن پیٹ گرلز، ایم پی پی ایس مومن پیٹ اردو میڈیم، کے جی بی وی چندرائن پلی، پرائمری اسکول چندرائن پلی، میکاونم پلی، امراڈی کلاں ہریجن واڑہ، ایم پی پی ایس اردو میڈیم ٹیکولاپلی، اینکاتھلا، کیسرام اردو میڈیم اسکول، کمارواڈی اسکول۔ اردو میڈیم، چکرپلی کا دورہ کیا اور منڈل ریسورس سینٹر میں شام کو متعلقہ اسکولوں میں جاری تعلیمی پروگراموں کا جائزہ لیا گیا۔

اس میٹنگ کا اہتمام منڈل ایجوکیشن آفیسر نے کیا تھا۔ اس موقع پر، طلبہ کی کارکردگی اور استعدادوں کے حصول کے لئے اساتذہ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور اسکولوں میں تعلیمی معیار میں بہتری کے لئے چند ہدایات دی گئی ۔ خاص طور پر اردو/تلگو میں لائبریری پیریڈ کوپابندی سے منعقد کرنے کے لئے کہا گیا۔ دسویں جماعت کے طلباء کے معاملے میں تمام مضامین میں بہتر تعلیم فراہم کرنے کی کوشش کی جائے اور سو فیصد نتائج حاصل کرنے کے لیے خصوصی کلاسز کا اہتمام کیا جائے۔

اس کے لیے تمام اساتذہ کو مل کر کام کرنا چاہیے۔ ریاستی سطح کی ٹیم میں وشوناتھم گپتا، لتا مادھوی سنتوش راج، شاہد علی حسرت، وقارآباد ڈسٹرکٹ اکیڈمک مانیٹرنگ آفیسر روی، منڈل ایجوکیشن آفیسر گوپال، منڈل نوڈل آفیسر ملیشم، اسکول کمپلیکس ہیڈ ماسٹر، سنتوش کمار، منیر احمد، منڈل ریسورس پرسن رامولو، پر مشتمل ہے۔ اکھیلا، پربھو، سی آر پیز سرینواس، بوچیا اور دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button