جنرل نیوز

نکاح کو آسان بناؤ زنا ختم ہوگا،اللّٰہ کی رحمتیں نازل ہونگی : مفتی محمد ھارون ندوی

جلگاؤں 29/ نومبر ( پریس ریلیز) فیض پور میں کہاٹک برادری کے ۳۵ جوڑوں کا اجتماعی نکاحنکاح نبی اکرم صلی علیہ وسلم کی سنت اور انسانی سماج کی ضرورت ھے ،اللّٰہ نے اس پاک رشتے سے پوری انسانیت کو وجود بخشا ، نکاح کو قرآن نے مرد و عورت کے لئے سکون کہا ، اِس پاک رشتے سے پورے انسانی سماج میں پاکیزگی پھیلے گی ،زنا ،حرام کاری ،بدکاری ختم ہونگی ،اسی لئے حُضور صل اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ نکاح کو آسان کرو اور یہ بھی فرمایا کہ جو نکاح کم خرچ میں ھوا ھے اُس میں بركت ہونگی ،فضول خرچی نے نکاح کو مُشکل بنا دیا ھے ،اور مُسلم سماج بھی منگنی ،ہلدی اور مہندی کے نام پر لاکھوں روپئے خرچ کر رہے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے غضب غصّے عذاب کو دعوت دے رھے ھیں ،ناچ گانا ،بینڈ باجے حرام کام دولھا دُلہن کی زندگیوں سے غیر محسوس طریقے سے سکون کو چھین رھے ھیں

 

،میں مبارک باد دیتا ھوں اُن لوگوں کو جو اجتماعی نکاح كرا کے اُمت مسلمہ کیلئے نکاح جیسی عظیم ترین عبادت کو آسان کر رھے ھیں ،ہر سماج اِس طرف قدم بڑھائیں ،مالدار لوگ بھی اپنی جھوٹی شان نہ دکھائیں اور سماج کے لئے مُشکلیں پیدا نہ کریں ،ایسے بہت ھی اہم خیالات کا اظہار فیض پور شہر میں کہاٹک سماج کے ۳۵ جوڑوں کے اجتماعی نکاح کے شاندار کامیاب پروگرام میں سماج کے مہاراشٹرا کے نائب صدر جمعیت علماء ضلع جلگاؤں کے صدر اور مشہور معروف عالم دین مفتی محمد ھارون ندوی نے اپنے خطاب میں فرمایا اور مسلمانوں کو تعلیم پر خرچ کرنے کی ترغیب دی ،تقریباً ۱۵/ ہزار لوگوں کے کھانے کا انتظام رکھا گیا تھا ،اور خاص بات یہ رھی کہ سیاسی رسومات سے یہ اجتماع پاک رہا اور اتنے سارے نکاح صبح ۱۱ بجے ھی مکمل ہوگئے ،جِس سے اتنے لوگوں کے کھانے کے نظم میں اللہ نے بڑی آسانی کردی

 

،مفتی صاحب کے خطبہ نکاح اور دُعا کے بعد آنے والے مہمانوں میں علاقے کے ایم ایل اے شریش چودھری ،جلگاؤں شھر سے پرتیبھا تائی شندے ،منیش دادا جین ،عبدلکریم سالار صاحب ،جناب اعجاز ملک ،وہاب ملک ،فاروق شیخ صاحب نے برادری کے تمام ذمےدار اور خصوصا فیض پور ،یاول ،راویر ،چوپڑا ،بھساول ،ساودہ ، آس پاس کے تمام ذمےدار جنھوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں رات دِن محنت کی اُن تمام کو خوب دعائیں دیں اور اُنکے اِس عظیم ترین سماجی فلاحی کام کو خوب سراہا ،آنے والے مہمانوں کا گلدستہ دیکر استقبال کیا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button