Uncategorized

تلنگانہ میں 70 سال سے غیر آباد مسجد میں نماز کی ادائیگی _ وقف بورڈ کے چیئرمین کی کاوشوں سے مسجد آباد

میدک30دسمبر(اردو لیکس نیوز(ابو فیضان میدک)اللہ کے گھر کو وہی لوگ آباد کرتے ہیں جنہیں اس کی توفیق میسر ہوتی ہے۔اور جتنے بھی غیر آباد مساجد ہیں انہیں آباد کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہار جناب محمد مسیح اللہ خان ،ریاستی وقف بورڈ صدرنشین نے تلنگانہ کے ضلع میدک کے شنکرم پیٹ آر منڈل کے امباجی پیٹ میں قطب شاہی دور کی غیر آباد مسجد کے دوبارہ افتتاح کے موقع پر بعد نمازِ عصر منعقدہ پریس کانفرنس سے کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ میں نے اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد سے یہ دوسری مسجد ہے جس کو دوبارہ آباد کیا جارہا ہے۔اور مستقبل میں مزید غیر آباد مساجد کو بھی آباد کرنے کی ہر ممکن کوششیں کی جائینگی۔اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ جامع مسجد امباجی پیٹ کے مرمتی کاموں کےلئےاس مسجد کے مکمل جوائنٹ سروے کے بعد نیز کاموں کے تخمینہ کے بعد وقف بورڈ سے رقمی منظوری دی جائیگی۔اور مستقل طور پر کاموں کا انجام دیا جائیگا۔انہوں نے اس موقع پر اپنی جانب سے مالی امداد کی۔جناب مسیح اللہ خان نے خود نمازِ عصر کی امامت کی۔حافظ محمد فصیح الدین نمائندہ منصف ضلع میدک نے خصوصی دعاء فرمائی۔اس موقع پر دیہات کے سرپنچ مسٹر ساما سائلو،سابق سرپنچ سانا ستیہ نارائینا،مسٹر سانا بالا کشن کے علاوہ دیگر افراد کی گلپوشی کی گئی۔

 

اس موقع پر جناب محمد اکرم علی عرف ابو ائمل نے جناب محمد مسیح اللہ خان کو مسجد کا مکمل معائنہ کروایا۔اس موقع پر صدر کمیٹی مسجد محمد برہان الدین،بلدی کونسلر محمد سمیع الدین،کو آپشن ممبر سید عمر محی الدین،محمد زبیر احمد،سید فاضل حسینی نئیر،شیخ افتخار عرف فرقان،محمد عمر علی،ڈاکٹر محمد عمر خان،محمد جابر اللہ حسینی کے علاوہ مقامی عوام نیز دور دراز مقامات سے آئے ہوئے مہمانوں کی کثیر تعداد شریک رہی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button