Uncategorized

سینئر صحافی نظام آباد محمد جاوید علی سٹرک حادثہ میں شدید زخمی _  سابق وزیر محمد علی شبیر کی ڈاکٹروں سے ملاقات _عامتہ المسلمین سے دعائے صحت کی اپیل

نظام آباد: 5/ جنوری (اُردو لیکس) سینئر صحافی و اسٹاف رپورٹر روزنامہ سیاست نظام آباد محمد جاوید علی کل شام حیدرآباد میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے جنہیں بغرض علاج کمس ہاسپٹل حیدرآباد میں شریک کیا گیا

 

تفصیلات کے بموجب محمد جاوید علی اپنی بھتتجی کی عنقریب ہونے والی شادی کی تیاری کے سلسلے میں اپنے فرزند محمد مدثر کے ہمراہ کاماریڈی سے دو دن قبل حیدرآباد کے لئے روانہ ہوئے تھے اور وہ گزشتہ دو دنوں سے حیدرآباد میں قیام کے ہوئے تھے کل شام اپنے فرزند کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سیدی عنمبر بازار افضل گنج سے گزر رہے تھے اس دوران ایک تیز رفتار کار رانگ روٹ سے گزرتے ہوئے ڈیوائیڈر سے ٹکراتے ہوئے ان کی موٹر سائیکل کو ٹکر ماری دی جس کے باعث یہ حادثہ پیش آیا جس میں محمد جاوید علی جو بائیک کی عقبی سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے ان کے سر،پیٹ اور ہاتھ پر شدید طور پر چوٹیں آئی انہیں فوری طور پر بغرض علاج کمس ہاسپٹل حیدرآباد منتقل کیا گیا تاحال آج ان کے تین آپریشن کئے گئے۔

 

محمد جاوید علی کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے عامتہ المسلمین سے دعاؤں کی اپیل کی گئی ہے محمد جاوید علی کی سڑک حادثہ میں شدید طور پر زخمی ہوجانے کی اطلاع ملنے پر صحافیوں، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے ان کے افراد خاندان سے ربط پیدا کرتے ہوئے ان کے علاج ومعالجہ کے سلسلے میں مکمل تعاون دینے کا اظہار کیا۔

آس دوران سابق وزیر وسینر قائد کانگریس محمد علی شبیر نے کمس ہاسپٹل پہونچ کر ڈاکٹر س سے جاوید علی کے بہتر علاج ومعالجہ کے سلسلے میں مشاورت کی علاوہ ازیں رکن کونسل کے کویتا نے جاوید علی کے حادثے میں شدید زخمی ہوجانے پر افراد خاندان سے فون پر ربط پیدا کرتے ہوئے درکار علاج ومعالجہ کے لئے مکمل تعاون کرنے اور ان کی عاجلانہ صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔دریں اثناء عامر علی خان نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست کمس ہاسپٹل پہنچ کر محمد جاوید علی کے بھائی محمد واجد علی سے حادثہ کی تفصیلات حاصل کی اور ڈاکٹروں سے علاج و معالجہ کے سلسلہ میں بات چیت کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئر جرنلسٹ ریاض احمد، نعیم وجاہت موجود تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے محمد واجد علی کے سیل نمبر 8639077790 پر ربط پیدا کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button