تلنگانہ

نظام آباد میں انڈین یونین مسلم لیگ کے دفتر کا شیخ مجاہد ریاستی نائب صدر کے ہاتھوں افتتاح   

نظام آباد میں انڈین یونین مسلم لیگ کے دفتر کا شیخ مجاہد ریاستی نائب صدر کے ہاتھوں افتتاح 

 ریاستی اسمبلی انتخابات میں امیدوار کھڑا کریگی

 

نظام آباد 15 جنوری (اردو لیکس) انڈین یونین مسلم لیگ ایک سیکولر پارٹی ہے جو گزشتہ (75) سالوں سے بلحاظ مذہب و طبقات سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کررہی ہے اس پارٹی میں شامل ہونے کے لئے پارٹی کے دروازے کھلے ہیں ان خیالات کا اظہار شیخ مجاہد نائب صدر تلنگانہ انڈین مسلم لیگ نے آج نظام آباد میں ہاشمی کالونی عقب گورنمنٹ ہائی سکول دھاروگلی (پیلا اسکول) پر انڈین مسلم لیگ نظام آباد کے دفتر کے افتتاح کے خطاب کرتے ہوئے کیا شیخ مجاہد نائب صدر نے کہا کہ سماج کے پسماندہ اور اقلیتی طبقات کے مسائل کی یکسوئی کے لئے موثر نمایندگی کرتے ہوئے ریاستی و مرکزی حکومتوں سے حل کروایا انہوں نے اعلان کیا کہ آیندہ سال ریاست تلنگانہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں انڈین یونین مسلم لیگ پارٹی اپنے امیدوار کھڑا گی شیخ مجاہد نے کہا کہ انڈین یونین مسلم لیگ میں طلباء و خواتین اور دلت برادری کے لئے بھی محاذی تنظیم کام کررہی ہیں

 

اس میں طلباء و نوجوان، خواتین اور دلت برادری کے افراد شمولیت اختیار کرتے ہوئے کام کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ڈسپلن اہمیت کا حامل ہے اس موقع پر شیخ سلیم میدک انچارج نے بھی مخاطب کیا پارٹی دفتر کی افتتاحی تقریب میں ایم اے نعیم ریاستی سیکریٹری ،مرتضی حسین ٹاؤن صدر نظام آباد، شیخ اکبر انچارج کاماریڈی، سینٹر قائدین کے علاوہ عوام کی ایک کثیر تعداد موجود تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button