مبارکباد

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن جگتیال کی جانب سے کل ہند مشاعرہ کا کامیاب انعقاد _ صحافیوں کو پیش کی گئی تہنیت

جگتیال _ 30 جنوری ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال شہر میں  اتوار کو تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن جگتیال کی جانب سے ٹاون ہال روبرو میونسپل پارک میں  کل ہند مشاعرہ منعقد ہوا۔ جس میں  رکن اسمبلی یم سنجے کمار نے ضلع جگتیال سے تعلق رکھنے والے اردو صحافیوں کو پھول اور شال پوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی۔  اس موقع پر کنوینر مشاعرہ عبدالمجاہد عادل صدر تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن جگتیال اور جنرل سیکریٹری ضمیر علی عدنان  ، عرفان جعفر،  آرگناٸزنگ سیکریٹری افتخار علی زبیر کنوینر فضل بیگ، ڈاکٹر شمو،  محمد عقیل،  حافظ عقیل ،  سید احمد ، کلیم ، سلیم فاروقی،  الیاس خان، واسق، محمد سمیر ،کے علاوہ دیگر صحافیوں کو تہنیت پیش کی گئی۔ رکن اسمبلی نے  اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن کی جانب سے مشاعرہ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button