مبارکباد

عادل آباد میں دارالعلوم محمدیہ کے نو فارغ 13 خوش نصیب حفاظ طلباء کی تہنیتی تقریب ۔ 11/فروری کو منعقد شدنی سالانہ جلسہ عام میں شرکت کی اپیل ۔ حافظ محمد منظور احمد

عادل آباد۔9/فروری(اردو لیکس)شہر مستقر عادل آباد کا قدیم دینی ادارہ دارالعلوم محمدیہ کا سالانہ جلسہ دستار بندی حفاظ کرام 11 فروری کو میدان عیدگاہ بھکتاپور عادل آباد میں بعد نماز مغرب منعقد کیا جارہا ہے۔دارالعوم محمدیہ میں اس سال فارغ ہونے والے 13 خوشنصیب حفاظ طلباء کی تہنیتی تقریب صدر مدرس مولانا شیخ احمد رمضانی کی نگرانی میں منعقد کی گئی۔ضلع عادل آباد سے تعلق والی متحرک شخصیت و سماجی کارکن جناب حافظ محمد منظور احمد صدر تنظیم الائمہ والمؤذنین نے اپنے دوستوں کے ہمراہ مدرسہ پہونچ کر طلباء و اساتذہ کو تہنیت و مبارک باد پیش کی اور تحائف کے ذریعے اعزاز سے نوازا

 

۔اس کے علاوہ 13 طلباء میں سے شیخ ریحان نے صرف 9 ماہ میں قرآن کریم کو مکمل حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرنے پر شال اور گلپوشی کے ذریعے اعزاز سے نوازا گیا۔قبل اس کے مفتی محمد مصطفیٰ مظاہری امام و خطیب مسجد خضراء نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے قرآن کریم کو حفظ کرنے اور اس پر عمل کرنے کے فضائل سے واقف کروایا اور حافظ قرآن اور علماء کرام کو جو اللہ تعالیٰ کی جانب سے انعامات سے نوازا جائے گا اس کا تذکرہ کیا۔مولوی یعقوب علی نے بھی مخاطب کرتے ہوئے علم دین کی فضیلت پر روشنی ڈالی

۔مولانا محمد قمر نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔اس موقع پر حافظ محمد منظور احمد نے بھی مخاطب کرتے ہوئے طلباء و اساتذہ کی ہمت افزائی کی اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ضلع صدر قاضی سید ندیم الدین نے بھی مخاطب کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔اور نو فارغ طلباء کو فی کس پانچ سو روپے بطور تحفہ پیش کیا۔اس موقع پر صفابیت المال اور تحریک العلماء کے ذمہ داران کے علاوہ دارالعلوم محمدیہ کے صدر محمد سیٹھ،صدر مدرس مولانا شیخ احمد رمضانی،اساتذہ مولانا عبدالقادر جیلانی قاسمی،مولانا اسلام الدین قاسمی،حافظ عبدالاحد،مولانا محمد قمر،حافظ شیخ سرتاج احمد اشاعتی،مولانا اکبر مظاہری،حافظ شیخ جعفر و دیگر موجود تھے۔اس موقع پر طلباء کو قرآن کریم کا بھی تحفہ پیش کیا گیا

 

۔بعد ازاں حافظ محمد منظور احمد نے دارالعلوم محمدیہ بھکتاپور عادل آباد کے 11/فروری کو منعقد ہونے والے سالانہ عظیم الشان جلسہ عام میں شہریان عادل آباد سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی اپیل کی ہے۔اس موقع پر مولانا سید مبشر احمد رشیدی،مفتی عبدالوحید مظاہری،مفتی سہیل ممتاز قاسمی،حافظ کاظم پاشاہ،حافظ عبدالعزیز،حافظ شیخ بشیر احمد،مولانا محمد فاروق،حافظ شیخ عمران،حافظ صابر،حافظ فیروز کے علاوہ ڈاکٹر غوث محی الدین،محمد عبدالکلیم،سابق مجلسی کونسلر محمد تقیم الدین،انور حسنین،شاہد ہاشمی،محمد کلیم،سید آصف اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button