جنرل نیوز

ممتاز ادیب مبصر نقاد ڈاکٹر ایم ۔اے۔قدیر کی سترہویں تصنیف ” لفظوں کی مہک” کو اتر پردیش اُردو اکیڈمی نے اعزاز سے نوازا

عادل آباد۔9/فروری(اردو لیکس)محب اُردو ممتاز ادیب مبصر نقاد ڈاکٹر ایم ۔اے۔قدیر کی سترہویں تصنیف ” لفظوں کی مہک” کو اتر پردیش اُردو اکیڈمی نے اعزاز سے نوازا۔ڈاکٹر ایم اے قدیر کی اب تک 17 کتابیں شائع ہوچکی ہے جس میں پروفیسر رحیم الدین حیات اور کارنامے، فلسفه و تنظیم مدرسہ،آخری صفحہ (انسانوی مجموعه) رخت سفر (ناول) قاضی مشتاق احمد شخصیت اور کارنامے،تیسری آنکھ،قاضی مشتاق احمد ایک مطالعہ (قومی کونسل)،میزان،زاویہ نگاہ،شمامہ کی ڈائری، روبوٹ کی دنیا،قاضی مشتاق احمد کے افسانوں کا تنقیدی و تجزیاتی مطالعہ،عادل آباد میں اُردو شعر و ادب،امجد حیدرآبادی ایک مطالعہ بچوں کا ادب)علامہ اقبال ایک مطالعہ،کہکشاں ادب شامل ہیں۔حال ہی میں قومی سطح پر بچوں کے ادب پر تحریر کردہ ناول شمو اور روبوٹ کی دنیا کو انعام اول مبلغ 50,000 روپئے سے نوازا گیا۔اس موقع پر ضلع حج سوسائٹی عادل آباد شاہد احمد توکل اور اردو صحافیوں کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button