مبارکباد

سید جلال حسینی اشرفی جلالی کی عمرہ سے واپسی پر تہنیتی تقریب

نارائن پیٹ: جوائینٹ انچارچ آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل تلنگانہ وبانی اشرفیہ ایجوکیشنل سوسائٹی کولم پلی حضرت سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی کی عمرہ سے واپسی پر حیدرآباد میں چشتی منزل مصری گنج میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔

 

اس موقع پر سید جلال حسینی اشرفی جلالی کو مولانا سید عبدالقادر قادری وحید پاشاہ نیشنل کوآرڈینیٹر آل انڈیا صوفی سجادہ نشین کونسل’ کونسل کے نیشنل جنرل سکریٹری مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری المعروف حقانی پاشاہ نے تہنیت پیش کی اور مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پر مولانا سید نجم الدین قادری واحدی چشتی’ مولانا غلام سبحانی صدیقی القادری چشتی’ مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی ضلع نارائن پیٹ’ ودیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button