January 21, 2020

گرل فرینڈ کا فون نمبر پوچھنے پر دوست نے کیا دوست کا قتل

گرل فرینڈ کا فون نمبر پوچھنے پر دوست نے کیا دوست کا قتل

گرل فرینڈ کا فون نمبر پوچھنے پر ایک دوست نے دوسرے دوست کا بے دردی سے قتل کردیا، یہ افسوس ناک واقعہ دہلی کے نیہال وہار علاقہ میں پیش ایا، بتایا جاتا ہے کہ 20 سالہ شمساد اور 22 سالہ صلاح الدین دو دوست ہیں کچھ دن قبل دہلی کے قریب مبارک پور کے پاس ان دونوں کی ملاقات ایک لڑکی سے ہوئی، لڑکی نے شمشاد کو اپنا فون نمبر دیا، اس طرح شمشاد اس لڑکی سے گھنٹے بات کرتا تھا اسی دوران صلاح الدین نے بھی لڑکی سے فون پر بات کرتے ہوئے اسے ہراساں کررہا تھا لڑکی نے اس کی اطلاع شمشاد کو دی، جس پر شمشاد نے دوسرا سم کارڈ لڑکی کے حوالے کیا، اس کے بعد سے صلاح الدین نیا نمبر حاصل کرنے کی کوشش کی، کچھ دن قبل صلاح الدین نے شمشاد سے لڑکی کا نمبر دینے کی درخواست کی، جس پر دونوں جھگڑا بھی ہوگیا، شمشاد نے اہنے ایک دوست پال کی مد د سے صلاح الدین کے قتل کا منصوبہ بنایا، گزشتہ روز شمشاد ڈی ڈی ار پارک میں پال کے ساتھ صلاح الدین پر چاقو سے حملہ کردیا، چاقو سے اس نے 25 وار کئے، جس کے نتیجے میں صلاح الدین برسرموقعہ ہلاک ہوگیا