ہیلت

الشفا ہاسپٹل میں پیٹ میں پنپ رہی گانٹھ کا‌ کامیاب‌آپریش۔‌گانٹھ میں انسانی دانت نکل آئے تھے

الشفا ہاسپٹل نے پیٹ میں پنپ میں رہی گانٹھ جس میں انسانی دانت نکل آئے تھے کا کامیاب آپریشن کیاہماری طبی سہولیات قابل بھروسہ اور زیادہ کفایتی ہیں/ ڈاکٹر مکیش کارپینٹر

نئی دہلی : ( پریس ریلیز) الشفا ہاسپٹل جامعہ نگر وقت کے ساتھ ساتھ اپنی خدمات کو بہتر بنانے کی جانب تیزی سے گامزن ہے ۔ اسپتال کے سرجری کے ڈپارٹمینٹ کے حصے میں ایک بڑی کامیابی آئی ہے ۔سینئر سرجن ڈاکٹر مکیش کارپینٹر نے پیٹ میں پنپ میں رہی گانٹھ جس میں انسانی دانت نکل آئے تھے کا ایڈوانس مائیکراسکوپک سرجری سے کامیاب آپریشن کیا ہے ۔ سات گھنٹے تک چلے اس مشکل آپریشن میں مریض اب صحت مند ہے ۔

ڈاکٹر مکیش کارپینٹر نے جاری ایک بیان میں کہا کہ الشفا کی خدمات میں کافی بہتری آئی ہے ، گزشتہ چار سال میں ہم نے لگ بھگ 6 ہزار کامیاب آپریشن انجام دیے ہیں ۔ ہر ماہ لگ بھگ 100 آپریشن کیے گئے ۔ اگلے دوبرس میں ماہانہ 500 آپریشن کرنے کا ہدف طے کیا گیا ہے ۔

ابھی ایک ماہ قبل سب سے کم عمر ڈھائی برس کی ایک بچی کی پت کی پتھری کا آپریشن کیا گیا اور کچھ ماہ قبل ہی ہم نے ایک 90 برس کے بزرگ کی پتھری کا کامیاب آپریشن کیا ۔ اس دوران خواتین کے علاج کا شعبہ گائناکالوجی آپریشن کے معاملے میں کافی مظبوط ہوا ہے ۔ڈاکٹر مکیش نے بتایا کہ ہمارا آپریشن تھیٹر جدید آلات سے مزین ہے الشفا نے گزشتہ 3 برس میں سرجری کے میدان میں کافی اہم کام کیے ہیں ہم نے تین کروڑ کے آلات خریدے ہیں ۔

انہوں نے کہا پہلے لوگ ہم سے سوال کرتے تھے کہ کیا یہاں آپریشن ہو سکتا ہے اب لوگ سیدھے آپریشن کی تاریخ لینے آتے ہیں ۔ بلاشبہ گزشتہ ایک دہائی میں الشفا نے ایک لمبا سفر طے کیا ہے ہماری خدمات پرعوام کا اعتماد بڑھا ہے ۔ اس کے لیے اسپتال انتظامیہ مستقل کام کر رہا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضرورت مند افراد کےعلاج کے لیے بھی انتظام ہے کسی کو پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے واپس نہیں کیا جاتا ۔ گردے کے مریضوں کے لیے مفت ڈائلاسیس ابھی رمضان کے اوائل میں شروع کی گئی ہے گویا ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ بازار میں قائم اسپتالوں کے مقابلے ہماری طبی سہولیات قابل بھروسہ اور زیادہ کفایتی ہیں ۔

جاری کردہ

میڈیا ڈپارٹمینٹ،وژن 2026 نئی دہلی

 

متعلقہ خبریں

Back to top button