جنرل نیوز

بارگاہ قتالیہؒ کو لم پلی میں ماہانہ حلقہ ذکر ودرس تعلیمات سلسلہ جلالیہ و جشن حضرت خواجہ بندہ نواز رح 

نارائن پیٹ: 27 مئی (اردو لیکس) بارگاہ قتالیہؒ کولم پلی میں ماہانہ حلقہ ذکر ودرس تعلیمات سلسلہ جلالیہ و جشن حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز رحمۃ اللہ علیہ کی محفل منعقد ہوئی ۔ جسکی صدارت خواجہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی جلالی سجادہ نشین بارگاہ قتالیہؒ کولم پلی نے کی۔ جبکہ اس محفل سے مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی کامل جامعہ نظامیہ وجانشین سجادہ درگاہ کولم پلی نے خطاب کیا۔

 

محفل کا آغاز سید مزمل قادری کی قرآت کلام پاک سے ہوا جبکہ نعت شریف محمد قتال حسین نے پڑھی۔ اس موقع پر سید فیض پاشاہ حسینی برادر سجادہ آستانہ جلالیہ گوگی شریف،سید سعادت اللہ حسینی برادر سجادہ ملکارم،سید ذاکر قادری کٹہ نوازی مانوی و دیگرمریدین معتقدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا اختتام رات دیر گئے صلوٰۃ و سلام و محفل سماع پر ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button