January 23, 2021

آگ لگالینے کے بعد چوتھی منزل سے چھلانگ لگا دی

 حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ میں آج ایک شخص نے آگ لگالی اور چوتھی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی۔ 28 سالہ خانگی اسکول ٹیچر شنکر برہما ساکن سرینواس پورم نے آج اپنے آپ کو آگ لگالی اور بلندی سے کود گیا اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔ خودکشی کی وجہہ محبت میں ناکامی سمجھی جارہی ہے۔