جنرل نیوز

تلنگانہ کی سیاست میں متحدہ ضلع کھمم کا کلیدی مقام تمام بڑی پارٹیوں کی نظر کھمم ضلع پر

حافظ جواد کی رپورٹ

تلنگانہ کی سیاست میں متحدہ کھمم کا کلیدی مقام تمام بڑی پارٹیوں کی نظر کھمم ضلع پر ہے جاریہ ماہ کے 15 تاریخ کو امیت شاہ کا دورہ کھمم جاریہ ماہ کے 25 تاریخ کو کانگریس پارٹی کا بھی بڑا جلسہ عام کھمم میں منعقد کیا جارہاہے جس میں راہول گاندھی یا پریانکا گاندھی کی آمد متوقع ہے

 

سابقہ رکن پارلیمنٹ کھمم پی سرینواس رڈی جو پلی کرشنا راؤ کی کانگریس پارٹی میں شمولیت کی تیاریاں متحدہ کھمم ضلع ریاست تلنگانہ میں سیاسی اعتبار سے ایک قد آور مقام رکھتا ہے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی شاندار کامیابی کے بعد کانگریس پارٹی کے حوصلے بلند ہے وہی پر زعفرانی پارٹی بی جے پی اپنے شناخت کو برقرار رکھنے کے لیے تلنگانہ میں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہے دوسری طرف کھمم میں بی آر ایس پارٹی گروہ بندی میں مبتلا ہے

 

متحدہ کھمم ضلع میں اپنے مضبوط شناخت رکھنے والے سابقہ رکن پارلیمنٹ پی سرینواس رڈی کو بی آر ایس کے خلاف ان کے باغی طیور کو دیکھ تھے ہوئے ریاستی وزیر اعلی کے سی آر نے جنوری 2023 میں پی سرینواس رڈی کو بی آر ایس پارٹی سے معطل کر دیا اس سال کے آغاز سے ہی پی سرینواس رڈی تلنگانہ حکومت کے خلاف زبردست مہم چلا رہی ہے

 

پی سرینواس رڈی متحدہ کھمم ضلع میں آتما سمیلن کے نام سے زبردست جلسہ عام منعقد کیے متحدہ کھمم ضلع میں پی سرینواس رڈی کی مضبوط گرفت ہے اور ہمیشہ وہ عوام کے درمیان میں رہتے ہے 2014 کے انتخابات میں پی سرینواس رڈی کھمم پارلیمانی حلقہ سے وی ایس آر سی پی پارٹی سے زبردست جیت حاصل کی تھی اور اپنے ساتھ وائی ایس آر سی پی پارٹی سے متحدہ کھمم ضلع سے 4 ارکان اسمبلی کو جیت حاصل کروائے

 

بعد میں پی سرینواس رڈی نے ٹی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی 2018 کے پارلیمانی انتخابات میں ریاستی وزیر اعلی کے سی آر نے کھمم پارلیمانی حلقہ سے سرینواس رڈی کو ٹکٹ نہیں دیا ان کی جگہ  ناما ناگیشور راؤ کو ٹکٹ دیا

 

پی سرینواس رڈی نے اپنے جلسوں میں بی آر ایس پارٹی اور کے سی آر اور  کے ٹی آر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جانب سے منتخبہ عوامی نمائندوں کے ساتھ ہمیشہ ناانصافی کی گئی سرینواس رڈی نے بی آر ایس پارٹی کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ میں آنے والے عام انتخابات میں متحدہ کھمم ضلع سے بی آر ایس کو ایک نشست بھی جیتنے نہیں دیا جائے گا

 

ویسے کھمم ضلع کانگریس پارٹی کا مضبوط قلعہ ماناجاتاہے 2014 اور 2018 کے اسمبلی انتخابات میں متحدہ کھمم ضلع میں ٹی آر ایس کو صرف ایک نشست حاصل ہوئی دوسری طرف زعفرانی پارٹی بی جے پی کی بھی متحدہ کھمم ضلع پر کامیابی حاصل کرنے زبردست جدو جہد میں لگی ہوئی ہے

 

جاریہ ماہ کے 15 تاریخ کو کھمم میں بی جے پی کا جلسہ عام منعقد ہونے والا ہے اس جلسہ عام میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ شرکت کررہے ہیں اور جاریہ ماہ کے 25 تاریخ کو کانگریس پارٹی کا بھی کھمم میں جلسہ عام منعقد ہونے والا ہے اس جلسہ عام میں راہول گاندھی یا پریانکا گاندھی کی آمد متوقع ہے

 

باذوق ذرائع کی اطلاع کے بموجب پی سرینواس رڈی کھمم میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے جلسے عام میں راہول گاندھی یا پرینکا گاندھی کے موجودگی میں اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے یا نہیں اس پر ابی تذبذب برقرار ہے

 

دوسری جانب بی جے پی پارٹی کے اعلی قائدین پی سرینواس ریڈی کو بی جے پی میں شمولیت اختیار کرانے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں بحر  حال قومی سیاسی جماعتوں کے قائدین کی نظریں کھمم ضلع پر ہے اس لیے متحدہ کھمم ضلع کا دورہ قومی سیاسی جماعتوں کے قد آور قائدین کا دورہ کھمم وقفہ وقفہ سے ہورہا ہے

 

کانگریس پارٹی کرناٹک اسمبلی انتخابات میں شاندار کامیابی کے بعد پرعزم ہے اور زعفران جماعت بی جے پی بھی اپنے وجود کی برقراری کے لیے تلنگانہ میں جدو جہد کرتے ہوئے بھر پور کوششوں میں لگے ہوئے ہے

 

بہر حال تلنگانہ کی سیاست میں متحدہ کھمم ضلع ایک کلیدی مقام رکھتا ہے پی سرینواس رڈی کس پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے جاریہ ماہ کے آخر تک معلوم ہوجائے گا

متعلقہ خبریں

Back to top button