جنرل نیوز

اخلاق اور فنون انسان کو بام عروج تک پہنچاتے ہیں : غیاث احمد رشادی

حیدرآباد: انسان اپنے اخلاق و کردار اور علوم و فنون کے ذریعے ترقی کے وہ منازل طے کر لیتا ہے جن منزلوں تک پہنچنے پر لوگ اس کو رشک کی نگاہوں سے دیکھنے لگتے ہیں۔ اخلاق اور فن کے پیچھے محنت اور محبت پوشیدہ ہوتی ہے، اگر انسان کسی بھی فن کے حصول میں محنت، شوق اور دھن کو استعمال میں لائے اور متعلقہ افراد کے ساتھ اخلاق و کردار سے پیش آئے تو کامیابی وکامرانی نیز ترقی اور عروج اس کا نصیبہ ہو جاتے ہیں۔

 

 

ان خیالات کا اظہار مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال نے قباسنٹر وادی مصطفی میں منعقدہ تقسیم اسنادات ،مہندی ڈیزائینگ اور ٹیلرنگ کے موقع پر کیا۔ واضح ہو کہ صفا بیت المال انڈیا نے کثیر مسلم آبادی والے علاقہ وادی مصطفی شاہین نگر میں نو جوان لڑکیوں اور خواتین کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے مرکز نسوان قائم کیا ہے اور بچوں کے لیے مکتب کا نظام ہے اور ٹیلرنگ سنٹر اور کمپیوٹر انسٹی ٹیوٹ بھی قائم ہے۔ ایک سو سے زائد خواتین وطالبات نے مہندی ڈیزائننگ کی تربیت حاصل کی اور 25 طالبات کو ٹیلرنگ کے اسنادات تقسیم کی گئیں ۔

 

 

اس موقع پر اسکل انڈیا کی نمائندہ شخصیت جناب نعیم صاحب نے بھی شرکت کی اور اسکل ڈیولپمنٹ سے متعلق ایس اے رائیٹنگ کا مختصر سا مقابلہ منعقد کیا گیا۔ اس تقریب میں کوارڈینیٹرس شہناز فاطمہ صاحبہ موجود تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button