جنرل نیوز

بودھن میں معصوم لڑکی کی عصمت ریزی کے پیش آے واقعہ پر مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء کی مذمتی قرارداد

شہربودھن میں کل رات پیش آے واقعہ پر مولاناعبدالقیوم شاکر القاسمی جنرل سکریٹری جمعیت علماء کی مذمتی قرارداد

آے دن جگہ جگہ ایسے واقعات سننے اوردیکھنے کو ملتے ہیں کہ فلاں غیرمسلم نے مسلمان لڑکی سے عشق ومحبت کاجھانسہ دے کر شادی کرلی یامال ودولت کا لالچ دے کردام محبت میں پھنسالیا وغیرہ

لیکن کل جو انسانیت سوز اورانسانیت کو شرمناک کرنے والی حرکت شہر بودہن کے شکرنگر میں ہوی وہ تو انتہای گھناونی اورخسیسں حرکت ہے کہ اک 13سالہ معصوم لڑکی کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنایاگیا اورافسوس تو اس بات کا ہیکہ لڑکی کو جانورکی طرح باندھ کر ایک بار دوبارنہیں گذشتہ ایک ہفتہ سے اس درندہ صفت انسان نے جبرالڑکی کی عزت سے کھلواڑ کیا میں پرزوراس واقعہ کی مذمت کرتے ہوے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس ذلیل حرکت کے مرتکب کو سخت سے سخت سزادی جاے اورکھلے عام دی جاے

 

تاکہ اوروں کے لےء یہ نشان عبرت بنے تاکہ دوسروں کو اس قسم کی حرکت کرنے سے پہلے ہزاربارسوچنے کی نوبت آے کسی کی فاقہ کشی اورغربت کا ناجائزفائدہ اٹھانے کی یہ انتہای بدترین مثال آج شہربودہن میں ہوی ہے تمام ملی وفلاحی تنظیموں کی بھی ذمہ داری بنتی ہیکہ وہ اس مسئلہ کی حساسیت کو سمجھتے ہوے پوری سنجیدگی کے ساتھ لڑکی کو انصاف دلائیں اورخاطی کی سزاکو یقینی بنایاجاے اسی طرح سیاسی لیڈران سے بھی اپیل ہیکہ اس واقعہ کی جتنی ہوسکے مذمت کرتے ہوے اپنے منصب اورعہدہ کا استعمال کرکے غیرچاپلوسی والا رویہ اپنائیں اوراس بے قصورمجبوراورمعصوم غریب لڑکی کو حق وانصاف دلائیں قابل مبارکباد ہیں مقامی ایم ایل اے صاحب جنہوں نے بروقت اپنی پارٹی ہای کمان سے رابطہ کرکے خاطی سے متعلق افراد کو اپنے عہدہ سے برطرفی کا اعلان کروایا اورمتاثرہ کو انصاف دلانے کی قسم کھای اللہ پاک آپ کا حامی وناصر ہو۔عوامی نمائندگیاں بھی اس سلسلہ میں کرنا بہت ضروری ہے

 

ہم جمعیت علماء ضلع نظام آباد کے ذمہ داران بھی مصیبت کی اس گھڑی میں متاثرین کےساتھ ہیں جو بھی قانونی چارہ جوی کی ضرورت ہوگی اس کی تکمیل سے دریغ نہیں کریں گے اللہ تعالی مسلمان لڑکیوں کی حفاظت فرماے اور حفاظت نسل کے لےء کام کرنے اورعوامی خدمت گذاروں کو قبول فرماے آمین

متعلقہ خبریں

Back to top button