جنرل نیوز

یوم تاسیس تلنگانہ تقریب کے ضمن میں بارگاہ قتالیہ کولم پلی میں دعائیہ اور قوالی پروگرام

نارائن پیٹ: 22 جون (اردو لیکس) ریاست تلنگانہ کے قیام کے دسویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقد کئے جارہے 21 روزہ مختلف تقریبات کے دوران نارائن پیٹ ضلع مستقر کے کولم پلی میں واقع بارگاہ حضرت سید احمد قتال حسینی رح میں ریاست تلنگانہ میں خوشحالی امن امان کی برقراری’ فرقہ وارانہ ہم آہنگی’ تمام طبقات کے درمیان آپسی محبت و بھائی چارگی کے جذبے کے فروغ کے لئے یوم تاسیس تلنگانہ تقریب کے ضمن میں بارگاہ قتالیہ کولم پلی میں مولانا سید احمد حسینی اشرفی جانشین سجادہ نے دعا کی۔

بعد ازاں بارگاہ قتالیہ کولم پلی کے احاطہ میں قوالی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔اس موقع پر بطور خاص مہمان خصوصی رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی’ ضلعی سرکاری عہدیدارن نے شرکت کی۔ اس موقع پر حیدرآباد سے آئے مشہور و معروف قوال وارثی برادرس نے سماع باندھا اور حکومت تلنگانہ’ چیف منسٹر تلنگانہ چندراشیکھر راو’ کے ٹی آر اور مقامی رکن اسمبلی ایس راجیندر ریڈی پر زبردست اشعار پیش کئے۔ رکن اسمبلی نارائن پیٹ نے وارثی برادرس حیدر آباد کی قوالی سماعت ہونے پر انکی زبردست ستائش کی۔ محفل سماع کے دوران سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی مخدوم خواجہ سید جلال حسینی اشرفی نے تلنگانہ کے چیف منسٹر کلواکنٹلا چندراشیکھر راو حکومت اور مقامی رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی پر مبنی سپاس نامہ پیش کیا۔ اس موقع پر سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی و جانشین سجادہ مولانا سید احمد حسینی اشرفی جلالی کے ہاتھوں مہمان شخصیت’ ضلعی عہدیدارن کو تہنیت پیش کی گئی۔

 

قوالی پروگرام سے قبل رکن اسمبلی نارائن پیٹ نے بارگاہ قتالیہ پر چادر گل پیش کرتے ہوئے نذرانہ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر عبدالسلیم ایڈوکیٹ نے پروگرام کی کارروائی چلائی۔

 

اس تقریب میں محمد تاج الدین معاون رکن ضلع پریشد’ صدرنشین بلدیہ گندے انوسیا چندرکانت’ ایم پی پی سرینواس’ سدرشن ریڈی’ امیر الدین ایڈوکیٹ کونسلر’ محمد تقی چاند کونسلر’ محمد ذاکر ہزاری معاون رکن بلدیہ’ سید محمود میاں معاون رکن بلدیہ’ محمد محمود انصاری صدر اقلیتی سیل بی آر ایس پارٹی’ محمد چاند پاشاہ ذی ٹیکس مارکٹ کمیٹی ڈائریکٹر’سید دستگیر حسینی، دستگیر چاند’ تاج الدین ٹنگلی ‘ سرفراز حسین انصاری’ عارف قادری’ ریاض الدین رنگریز’ محمد تقی موذن’ معین انپور’ محمد غوث انپور’  ودیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button