جنرل نیوز

عادل آباد میں 24 جون تا 26 جون ووٹرس کے لئے خصوصی شعور بیدار پروگرام کا انعقاد عوام سے استفادہ کرتے خواجہ سراج الدین صدر سیوا فاؤنڈیشن کی اپیل

عادل آباد 23/ جون (اردو لیکس) جمہوریت میں حق رائے دہی کے ذریعہ عوام اپنی پسند کے ‌امیدواروں کو منتخب کرنے کا اختیار رکھتی ہے جس کے مد نظر ریاستی ایلکشن کمیشن کی جانب سے 18سال عمر مکمل کرنے والوں کے لئے اپنے ناموں کا فہرست رائے دہندگان میں اندراج کروانا انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے ان خیالات کا اظہار خواجہ سراج الدین صدر سیوافاؤنڈیشن ,محمد خالد ،محمد نوید،سید عارف،حافظ سمیر نے پریس کلب عادل آباد پر ‌آج منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا 24 تا 26 جون تین یوم کے لئے ووٹروں میں شعور بیداری پیدا کرنے کرنے کے لئے ایک خصوصی کیمپ کا صبح 10 بجے تا 3 بجے سہ پہر اردو گھر شادی خانہ پتلی باولی بکل گوڑہ عادل آباد پر انعقاد عمل لایا جارہا ہے

 

خواجہ سراج الدین صدرِ سیوا فاؤنڈیشن نے بتایا کہ اس شعور بیداری پروگرام میں ایڈیشنل کلکٹر نٹراج، آر ڈی او راتھوڑ رامیش ،تحصیلدار اربن بی ستیش کمار بطور خاص شرکت کریں گے اس کیمپ میں نئے ناموں کا اندراج کےلئے درکار دستاویزات جن میں آدھار کارڈ ، ایک عدد پاسپورٹ سائز فوٹو,18 سال تکمیل پر مبنی تعلیمی صداقت نامہ کی سند ،ایس ایس سی میمو یا پھر خاندان میں سے کسی ایک کا (ووٹر شناختی کارڈ) کی زیراکس کاپی اپنے ہمراہ لائیں تاکہ فہرست رائے دہندگان میں شمولیت میں آسانی ہوسکے سیوا فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے عادل آباد کے تمام ڈیویژن کی عوام الناس سے اس سنہری موقع سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرتے ہوئے استفادہ کی ایپل کی ہے

 

اس پریس کانفرنس میں فاؤنڈیشن کے اراکین شیخ ابراہیم، عمران خان ، تبریز خان ،اسلم خان ،شیخ اسماعیل ،محمد سیف، بیتی شاہ عادل ،بی رمیش، راجو یادو، وجئے کمار ،کرن کمار،انند موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button