مبارکباد

عادل آباد میں عیدالاضحیٰ کا جوش و خروش کے ساتھ پر امن اہتمام۔

عادل آباد۔یکم/جولائی(اردو لیکس)ضلع عادل آباد میں عیدالاضحیٰ جذبہ ایثار و قربانی اور سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے جوش و خروش سے منائی گئی۔عیدگاہ میدان میں مولانا ضمیر بیگ قاسمی امام و خطیب جامع مسجد نے امامت کے فرائض انجام دیے۔مولانا کی امامت میں ہزاروں مسلمانوں نے عیدالاضحٰی کی نماز ادا کی۔عید گاہ کے راستے تلبیات کے ورد سے فضا میں گونجتے رہے۔نماز عید کے بعد نمازیوں نے ایک دوسرے سے گلے ملتے ہوئے عید کی مبارک دی۔

اس کے بعد سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دی گئی۔عیدگاہ میدان کے علاوہ شہر کی مختلف مساجد میں عیدالاضحٰی کی نماز ادا گئی۔عیدالاضحیٰ کے موقع پر منعقدہ اجتماعات میں امت مسلمہ کے استحکام،سالمیت،اتحاد و یکجہتی،ملک کی ترقی امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام بھی کیا گیا،علماء کرام نے اپنے خطبات میں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔حضرت ابرہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے عوام کو بھی جانوروں کی قربانی کے ساتھ ساتھ اللہ کے احکامات کے سامنے سرنگوں ہونے اور اپنے نفس کو اللہ کی رضا کے کاموں میں قربان کرنے کا پیغام دیا۔عید کی نماز کی ادائیگی کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

 

مبارک باد پیش کرنے والوں میں میونسپل وائس چیئرمین ظہیر رمضانی،ضلع کانگریس صدر ساجد خان،تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی جنرل سیکریٹری گنڈرت سجاتا،کانگریس ریاستی قائد کنڈی سرینيواسا ریڈی،مجلسِ اتحاد المسلمین ٹاؤن صدر نذیر احمد،ڈی۔سی۔سی بی چیئرمین اڈی بھوجا ریڈی،بی آر ایس پارٹی اقلیتی قائدین محمد یونس اکبانی،سید ساجد الدین،محمد اشرف،سلیم پاشاہ،کو آپشن ممبر محمد اعجاز احمد،محمد مبین، کے علاوہ دیگر موجود تھے

 

۔مجلس بلدیہ کی جانب سے صاف صفائی،اور کانگریس پارٹی کی جانب سے ٹھنڈا پینے کے پانی کا انتظام کیا گیا تھا۔عید کی پُر امن تقاریب کے لئے پولیس کی جانب سے سخت سیکوریٹی انتظامات کئے گئے تھے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ رکن اسمبلی جوگورامنا کی عیدگاہ میدان میں مسلمانوں سے عید کی مبارکباد پیش کرنے کے لئے عدم موجودگی سے مسلمانوں میں ناراضگی پائی گئی،اطلاعات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے دن ہی رکن اسمبلی برادران وطن کے ایک تقریب میں شرکت کی

 

۔جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مسلمانوں میں مختلف اظہار خیال کیا جارہا ہے۔اور سوشل میڈیا کے ایک پلیٹ فارم فیس بک پر ضلع نرمل کے منسٹر کی عید کے موقع پر مسلمانوں سے ملاقات کی تصاویر شیر کرتے ہوئے غیر محسوس طریقے سے عادل آباد رکن اسمبلی کی عید میدان عدم شرکت پر خاموش پیغام دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button