مبارکباد

تلنگانہ شوٹنگ چمپیئن شپ مقابلوں میں نظام آباد کے احمد عبد الحق خان اور مصطفی خان کو گولڈ میڈل 

تلنگانہ شوٹنگ چمپیئن شپ مقابلوں میں احمد عبد الحق خان اور مصطفی خان کو گولڈ میڈل 

 سعید بن غانم ، حامد بن غائم کی جانب سے نظام آباد میں شاندار تہنیتی تقریب کا انعقاد 

 

نظام آباد 8 /جولائی ( اردو لیکس ) نشانہ بازی میں ماسٹرس گولڈ میڈل حاصل کرنے والے قومی شہرت یافتہ رائفل شوٹر مسٹر احمد عبد الحق خان نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے ماہ جون 2023ء میں بمقام گچی باولی حیدر آباد و حیدر آباد یونیورسٹی میں منعقدہ( 9) ویں تلنگانہ شوٹنگ چمپئین شپ مقابلوں میں (50) میٹرس پرون رائفل شوٹنگ سینئر میں گولڈ میڈل حاصل کیا اسی طرح انکے (15) ساله فرزند محمد عبد الخالق خان المعروف مصطفى خان نے بھی( 9) ویں تلنگانہ شوٹنگ چمپئین شپ جونئیر زمرہ میں (50) میٹرس پرون رائفل شوٹنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل اور سینئر زمرہ میں سلور میڈل حاصل کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کی ہے

 

۔ ماسٹرس گولڈ میڈلسٹ احمد عبدالحق خان اور انکے ہونہار باصلاحیت فرزند محمد عبد الخالق خان المعروف مصطفی خان نے تلنگانہ شوٹنگ چمپین شپ مقابلوں میں بے مثال و شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈلس حاصل کرنے کے اعزاز میں نظام آباد شہر میں مسر ز سعید بن غانم اور حامد بن غانم ایور گرین کی جانب سے احمدی بازار نظام آباد میں شاندار تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا اور رائفل شوٹرس احمد عبدالحق خان اور محمد عبد الخالق خان مصطفی خان کی زبر دست قدر اور پھولوں کے ہاروں کے ساتھ شالپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی گئی

 

انکے علاوہ ناصر بن سعید غانم ، طالب بن سعید غانم،ٔ – طلحہ بن سعید غانم ، زین حامد غانم ، فہد بن سالم ۔ یم اے قیوم ین آر آئی ، ہم اے وحید موظف آرٹی سی ، مرزا خلیل اللہ بیگ ، اسلم خان اسٹار ، حافظ ذاکر اور دیگر نو جوانوں نے بھی بکثرت گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور گولڈ میڈل حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دی

 

اس موقع پر نیشنل رائفل شوٹر احمد عبدالحق خان نے بتایا کہ انکے (15) سالہ فرزند کو قومی و بین الاقوامی سطح پر رائفل شوٹنگ کے مقابلوں میں اپنے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار کر رہے ہیں میرے فرزند محمد عبد الخالق خان مصطفی خان ہندوستانی ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں جنکے رائفل شوٹنگ کوچ پریت پال سنگھ میجر المعروف وکی سنگھ کی راست نگرانی میں تربیت حاصل کر رہے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button