این آر آئی

بزم فروغ اردو مدینہ منورہ کے زیر اہتمام تہنیتی تقریب

ریاض ۔ کے این واصف

جدہ اور مدینہ منورہ مین وطن سے تشریف لائے حجاج کرام کے اعزاز میں تہنیتی تقاریب کا اہتمام ایک قدیم روایت ہے۔ اس سلسلہ میں صدر بزم فروغ اردو مدینہ منورہ ڈاکٹر محمد عبدالجبار مدنی محوی نے الحاج عبد الطیف سابق لکچرار گورنمنٹ آرٹس اینڈ سائنس کالج کریم نگر کے اعزاز مین تہنیتی تقریب کا اہتمام کیا۔ مدینہ منورہ کے ایک وسیع فنکشن ھال مین منعقد اس تقریب میں مرد و خواتین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

 

 

 

بزم کے صدر ڈاکٹر عبدالجبار نے مہمانون کا خیرمقدم کیا اور بزم کی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔ الحاج عبدالطیف نے محفل کو مخاطب کرتے ہوئے بزم فروغ اردو مدینہ منورہ کا شکریہ ادا کیا اور بزم اور مقدس شہر مین حیدرآبادی کمینٹی کی سرگرمیون کی ستائش کی۔ اس موقع پر بزم کی جانب سے منعقد مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

 

 

سکریٹری تلنگانہ این آر آئیز ویلفیر اسوسی ایشن محمد عبدالحمید نے مہمان خصوصی عبدالطیف صاحب کی شال پوشی کی۔ ڈاکٹر عبدالجبار خاں کے ہدیہ تشکر پر اس تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button