مبارکباد

فرائض کی انجام دہی میں نمایاں خدمات انجام دینے پر عبدالرشید ہیڈ کانسٹیبل اسپیشل برانچ مٹ پلی کو ایوارڈ 

کورٹلہ 21/جولائی (اردو لیکس نیوز) فرائض کی انجام دہی میں نمایاں خدمات انجام دینے پر جناب *عبدالرشید* *ہیڈ کانسٹیبل اسپیشل برانچ مٹ پلی* کو *” بسٹ آفیسر ایوارڈ”* سے نوازا گیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس جگتیال *جناب یگڈی۔بھاسکر* نے دفتر ضلع پولیس جگتیال میں جمعرات کے روز منعقد چھ ماہی کرائم میٹنگ کے دوران گذشتہ چھ ماہ کے دوران ضلعی محکمہ پولیس میں نمایاں خدمات انجام دینے والے عہدیداروں کو بسٹ آفیسر ایوارڈ عطا کئے۔

 

جن میں مٹ پلی کے اسپیشل برانچ ہیڈ کانسٹیبل عبدالرشید شامل ہیں جنھیں انکی نمایاں خدمات پر ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس جناب یگڈی۔بھاسکر نے ایوارڈ سے نوازا۔واضح رہیکہ حال ہی میں جشن10 سالہ تاسیس تلنگانہ کے ضمن میں منعقدہ تقریب کے دوران بھی ریاستی وزیر اقلیتی بہبود *جناب کپولہ ایشور* کے ہاتھوں *عبدالرشید* نے *بسٹ اڈوانس انٹیلیجنس آفیسر ایوارڈ* حاصل کیا تھا

 

صرف ایک ماہ کے اندرون دو مرتبہ نمایاں خدمات انجام دینے پر ایوارڈس حاصل کرنے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جناب عبدالرشید کو سید انور سینئر بی۔آر۔یس قائد و معاون رکن بلدیہ کورٹلہ، محمد انور رکن بلدیہ،محمد چاند پاشاہ سینئر جرنلسٹ و صدر ملت مسلم ویلفیئر سنگھم کورٹلہ، محمد یوسف قادری سرپرست اعلیٰ سنگھم، صحافتی برادری محمد مبین (آندھرا پربھا)، محمد ساجد،محمد صلاح الدین ( نیٹی منادیشم), محمد سلیم فاروقی سینئر جرنلسٹ ( سیاست),محمد انور صدیقی (سہارا)، محمد واثق الرحمن (صحافی دکن)، عبدالمصور (سیاست نیوز), محمد الیاس (رہنمائے دکن)، محمد نعیم الدین ناظم ضلع،عبدالخالق جئے۔کے ٹراویلس و وقف پروٹکشن کمیٹی کے کارگذار، محمد نجیب الدین قائد بی۔آر۔یس و رکن وقف پروٹکشن کمیٹی،محمد رفیع الدین سابقہ نائب صدرنشین بلدیہ کورٹلہ، احمد عبدالقیوم سابقہ رکن بلدیہ، محمد وسیم نائب صدر ضلعی اقلیتی کانگریس جگتیال، محمد محسن سینئر بی۔آر۔یس قائد کورٹلہ، محمد عامر نائب صدر، محمد طارق ندو، عبدالرحیم موظف سب انسپکٹر پولیس، عبدالقدیر موظف آفس سب آرڈینٹ، سید یزدانی موظف ریزرو سب انسپکٹر پولیس کریم نگر،مولاناعبدالکریم اسعدی،محمد زین الدین، عبدالوحید، محمد فصیح الدین صدیقی، عبدالحفیظ،محمد کریم الدین نواب، محمد عقیل احمد، محمد نصیر الدین ضیاء، محمد عبدالرحیم، محمد نعیم،عیدگاہ مسجد ویلفیئر سوسائٹی کورٹلہ کے اراکین، قاسم فیملی کے اراکین نے مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button