جنرل نیوز

محبوب نگر میں زرعی مارکیٹ کمیٹی کے صدر نشین عبدالرحمن مزمل کی قیادت میں چیف منسٹر کے سی آر ، کے ٹی آر اور سرینواس گوڑ کی تصویر کو دودھ سے نہلایا گیا ۔

محبوب نگر: 04 اگست (اردو لیکس) ریاستی حکومت کی جانب سے کسانوں کے قرض معافی کے اعلان پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے زرعی مارکیٹ کمیٹی محبوب نگر کی جانب سے صدر نشین کمیٹی عبدالرحمن مزمل کی قیادت میں چیف منسٹر کے سی آر ،بی آر ایس پارٹی کارگزار صدر کے ٹی آر اور ریاستی وزیر ڈاکٹر دی سرینواس گوڑ کی تصویر کو دودھ سے نہلایا گیا ۔

 

اس موقع پر اپنی مخاطبت میں عبدالرحمن مزمل صدر زرعی مارکیٹ کمیٹی نے کہا کہ ریاستی چیف منسٹر کے سی آر نے کسانوں کے قرض معافی کا اعلان کرتے ہوئے یہ تاریخی فیصلہ کیا ہے اس کے لیے انہوں نے کسانوں کی جانب سے چیف منسٹر کے سی آر سے اظہار تشکر کیا عبدالرحمن نے مزید بتایا کہ 2014 سے دو 2018 تک جن کسانوں نے ایک لاکھ یا اس سے کم قرض لیاتھا ان تمام کسانوں کے قرض کو معاف کرتے ہوئے حکومت نے 19 ہزار کروڑ روپے کے قرض معاف کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے آج ریاست کے کسان فرط مسرت سے سرشار ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ریاستی حکومت سارے ملک میں واحد کسان دوست حکومت ہے چیف منسٹر کے سی آر کے اس دور اندیش فیصلہ سے کسانوں کو کافی مدد حاصل ہوگی

 

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی بی آر ایس حکومت نے ایسے کئی کسان دوست فیصلے لئے ہیں جن میں مختلف آبی پراجیکٹوں کی تکمیل اور نئے نئے پراجکٹس کی تعمیر کی اور مشن کاکتیہ کی وجہ سے کسانوں کی فصلوں کو بھرپور پانی فراہم کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ رعیتو بندھو جیسی ایک تاریخی اسکیم کا متعارف کرتے ہوئے چیف منسٹر کے سی آار نے کسانوں کو جو بھروسہ دیا ہے اس کی سارے ملک میں نظیر نہیں ملتی۔ عبدالرحمن مزمل نے مزید کہا کہ کسانوں کی فلا ح و بہبود کے لیے دیگر اسکیمات جیسے رعیتو بیما ، مفت برقی سربراہی اور وقت پر کھاد کی فراہمی ایسے کئی اقدامات ہیں جس نے تلنگانہ میں کسانوں کی زندگی کو بدل کر رکھ دیا ہے اور جو کبھی زراعت کو فضول قرار دیا جاتا تھا

 

آج اسی زراعت کو ترقی دیتے ہوئے ریاست میں کسانوں کی پیداوار میں کئی گناہ اضافہ کرنے میں کامیابی حاصل کی گئی ہے ۔کسانوں اور ریاست کی عوام کو کو خوشحال بنانے میں بی آر ایس حکومت نے تاریخ ساز کار نامہ انجام دئے ہیں جو اپنے آپ میں ایک ریکارڈ ہے اس موقع پر کسانوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی جشن منایا گیا اور آتش بازی کی گئی ۔

 

اس پروگرام میں نائب صدر نشین زرعی مارکیٹ کمیٹی گری دھر ریڈی ڈائریکٹ کمیٹی نریندر ,سائیلو،ڈی کرشنیا کے علاوہ بی ار ایس قائدین محمد واجد ,ہارون رشید اور مرزا اعجاز اور دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button