جنرل نیوز

ضلع نارائن پیٹ کے اساتذہ کو اردو اکاڈمی بسٹ ٹیچر ایوارڈ

 

نارائن پیٹ: 06 اگست (اردو لیکس) بتاریخ 06 اگست 2023 بروز اتوار اردو اکاڈمی تلنگانہ کی جانب سے بسٹ ٹیچر ایوارڈ سال برائے 20-2019 ،21-2020 ،22-2021 کے لئے ارود اکادمی حیدرآباد تلنگانہ کی جانب سے سالار ملت آڈیٹوریم اردو مسکن حیدرآباد میں بسٹ ٹیچر ایوارڈ دے گئے ۔

 

امیر الدین چاند اسکول اسسٹنٹ سماجی علم مدرسہ وسطانیہ جاجاپور اور محمد یونس سکنڈری گریڈ ٹیچر مددسہ تحتانیہ اردو میڈیم ڈھنواڑہ کو برائے سال 20-2019 کے لئے بسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔جناب عبد الغفار سکنڈری گریڈ ٹیچر مدرسہ تحتانیہ اردو میڈیم اٹکور اور محمد ایوب سکنڈری گریڈ ٹیچر مدرسہ تحتانیہ اردو میڈیم مدور کو برائے سال 21-2020 کے کئے بسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ محمد ظہیر الدین اسکول اسٹنٹ ریاضی مدرسہ وسطانیہ لعل مسجد اردو میڈیم ، محترمہ صباء سلطانہ اسکول اسسٹنٹ فزیکل سائنس مدرسہ فوقانیہ ذکور اٹکور ، سید فرید الدین اسکول اسٹنٹ سماجی علم مدرسہ وسطانیہ پھلمامڑی اُردو میڈیم ، محمد تقی سکنڈری گریڈ ٹیچر مدرسہ تحتانیہ پدا جٹرام اردو میڈیم اور محمد عثمان سکنڈری گریڈ ٹیچر مدرسہ تحتانیہ رینوٹلہ اردو میڈیم کو برائے سال 22-2021 کے کئے بسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا

 

۔۔ اس ضمن میں نارائن پیٹ اردو ٹیچرس فورم کے نائب صدر جناب خواجہ خلیل الدین احمد نے اردو اکاڈمی حیدرآباد کی جانب سے اردو میڈیم کے اساتذہ کو ایوارڈ سے نوازنا ایک بہترین اقدام قرار دیا اور اردو اکاڈمی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا،

 

محمد حنیف مدرس نارائن پیٹ، محمد علی تاج مدرس نارائن پیٹ فضل احمد مدرس اٹکور ، تاج الدین مدرس ڈھنواڑہ ، عبد السلام مدرس نڑگرتی ، میر لیاقت اللہ حسینی مدرس نڑگرتی نے تمام ایوارڈ یافتہ اساتذہ کو دلی مبارکباد پیش کی۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button