جنرل نیوز

نارائن پیٹ تحفظ قبرستان و عید گاہ کمیٹی کے نمائیندہ وفد کی صدرنشین وقف بورڈ تلنگانہ مسیح اللہ خان سے نمائندگی

نارائن پیٹ: الحاج محمد نواز موسی سرپرست عید گاہ کمیٹی کی قیادت میں نارائن پیٹ تحفظ قبرستان و عید گاہ کمیٹی کا نمائیندہ وفد نے حیدر آباد میں صدرنشین وقف بورڈ تلنگانہ جناب مسیح اللہ خان سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔اور نارائن پیٹ عیدگاہ سے متعلق تفصیلات سے واقف کروایا اور اس ضمن میں تحریری یادداشت صدرنشین وقف بورڈ کو پیش کی۔ اس موقع پر صدر عید گاہ کمیٹی جناب امیر الدین ایڈوکیٹ’ عبدالسلیم ایڈوکیٹ قانونی مشیر عیدگاہ کمیٹی’ محمد تقی موذن نائب معتمد عیدگاہ کمیٹی ودیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button