جنرل نیوز

77 ویں جشن آزادی کےموقع پر اندراکرن ریڈی کے ہاتھوں ڈاکڑمحمد واصف قمر اور ڈاکڑ فردوس جبین کو بیسٹ میڈیکل آفیسر ایوارڈ

بھینسہ 15 اگست (نامہ نگارافروزخان ) یوم آزادی آزادی کے موقع پرنرمل ضلع کےاین ٹی آرگراؤنڈپر ایک عظیم الشان تقریب کا انعقادعمل میں لایاگیا۔جس میں تلنگانہ ریاستی وزیرامکنہ وجنگلات اےاندراکرن ریڈی۔نرمل ضلع کلکڑورون ریڈی۔نرمل ضلع ایس پی سی ایچ پروین کمار۔بھینسہ ایڈیشنل ایس پی کانتی لال سبھاش پاٹل۔نرمل ضلع میڈیکل آفیسرڈاکڑدھنراج کےعلاوہ مختلف محکمے جات کے عہدیداران نےشرکت کی۔

 

 

77 ویں یوم  آزادی کےموقع پراسکولی طلباءکی جانب مختلف کلچرل پروگرام پیش کیےگیے۔ساتھ ہی اس موقع حکومت کی جانب سےریاست کی عوام کےلیے انجام دیےگیےمختلف فلاح وبہبودکےعظیم کارناموں کوبتایا گیا جن میں جسمیں قابل ذکرقابل مشن بھاگیرتا۔مشن کاکتیہ کوپیش کیاگیا۔ساتھ ہی اس موقع پرمختلف شعبہ جات کےمحکموں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے ملازمین کی خدمات کو سراہنا کرتے ہوئے بیسٹ ایوارڈسےنوازاگیا

 

 

جن میں ڈاکڑمحمدواصف قمرپرائمری ہیلتھ سنڑمہاگاؤں۔ ڈاکڑفردوس جبین اربن پرائمری ہیلتھ سنڑ کوریاستی وزیرامکنہ وجنگلات الولہ اندراکرن ریڈی نے بیسٹ میڈیکل آفیسر ایوارڈ سےنوازاگیا.جس کےساتھ ہی بھیینسہ شہرکےمحکمہ صحت کےحلقوں میں خوشی ومسرت کی لہردوڑگئ۔اور ڈاکڑوں اوررشتےداروں نےانھیں مبارکبادپیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button