جنرل نیوز

جامعہ اسلامیہ کریم نگر میں شاندار جشنِ یومِ آزادی کا انعقاد

 

جامعہ اسلامیہ ریکرتی کریم نگر میں آج یومِ آزادی تقریب کا شاندار انعقاد عمل میں آیا صدر جامعہ جناب محمد خیر الدین صاحب نے پرچم کشائی کی اس کے بعد ایک پروگرام منعقد ہوا پروگرام کا آغاز جامعہ کے طالب علم ابو سفیان کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا طلبہ جامعہ نے رنگا رنگ ثقافتی پروگرام پیش کیا جس میں اردو تلگو انگریزی زبانوں میں طلبہ نے تقریریں قومی ترانے اور نظمیں پیش کیں

اس موقع پر مولانا ظہیر احمد ندوی صاحب نے جنگ آزادی میں مسلمانوں اور خصوصاً علماء کرام کی قربانیوں کا تذکرہ کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا

صدر جامعہ جناب محمد خیر الدین صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں آزادی کی اہمیت اور مجاہدین آزادی کا تذکرہ کرتے ہوۓ فرمایا کہ حقیقت ہے کہ ملک کی جنگ آزادی میں اگر مسلمانوں نے حصہ نہ لیا ہوتا تو آج یہ ملک آزاد نہ ہوتا جنگ آزادی ملک کے تمام باشندوں نے مل کر لڑی ہے لیکن آج مسلم مجاہدین آزادی کو بالکل فراموش کر دیا گیا ہے ہمیں ضرورت ہے کہ ہم اپنے اسلاف کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں

اس موقع پر معتمد جامعہ جناب منیر احمد خان صاحب خازن جامعہ سید افضل صاحب ناظم جامعہ مولانا یاسر احمد خان فلاحی صاحب اور تمام اساتذہ وطلبہ موجود تھے

آخر میں شاندار تعلیمی مظاہرہ پیش کرنے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button