جنرل نیوز

اوٹکور میں جمعیت اھل حدیث کی جانب سے 18اگست کو اجتماع عام

اوٹکور : 16 اگست (اردو لیکس) مقامی جمعیت اھل حدیث اوٹکور کے امیر جناب سیف اللہ خان کی اطلاع کے بموجب ایک اجتماع عام بعنوان "موجودہ دور میں نوجوان نسل کی ذمہ داری” انشاء اللہ جامع مسجد اھل حدیث محمدی محلہ سلفی نگر میں بروز جمعہ 18 اگست بعد نماز مغرب منعقد ہوگا۔زیر صدارت شیخ نذیر احمد جامعی حفظہ اللہ فرمائیں گے۔اس اجلاس میں مہمانان مقررین شیخ عبدالعزیز شکیل حفظہ اللہ حیدرآباد’شیخ محمد مصعب عمری حفظہ اللہ کا خطاب ہوگا۔ امیر مقامی اوٹکور نے عامتہ المسلمین سے پرخلوص اپیل کی ہے کہ اس اجلاس میں کثیر تعداد میں شرکت فرمائیں۔خواتین کیلئے پردہ کا اور تمام شرکاء کیلئے طعام کا نظم رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button