انٹرٹینمنٹ

تلنگانہ کے نشانہ باز عدنان خسرو کا ساوتھ زون شوٹنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل 

نظام آباد یم یل اے گیش گیتا نے کی تہنیت کارپوریٹر ایم اے قدوس نے دی مبارکباد

نظام آباد 25 اگست (پریس نوٹ ) نشانہ بازی رائفل شوٹنگ میں نظام آباد ایک منفرد مقام بنتے ہوئے قومی سطح پر نام روشن کر رہا ہے نظام آباد شہر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں میں نشانہ بازی اور رائفل شوٹنگ مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے ابھر رہے ہیں

 

جن میں مسٹر ایم اے خسرو نیو تاج جیو یلرس نے ہو نہار منفرد صلاحیتوں و خوبیوں کے حاصل نشانہ باز عدنان خسرو نے گذشتہ دن کیرالہ اسٹیٹ رائفل اسوسی ایشن کے زیر اہتمام XIV ساؤتھ زون شوٹنگ چمپئین شپ رائفل و پستول (ین) آر) 2023 مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے جونئیر میں کیٹا گیری میں پوائنٹ (22) 50 میٹرس رینج میں گولڈ میڈل اورسینئرس کیٹا گیری میں برونز (کانسے) کا میڈل جیت کر کم عمری میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔ نشانہ باز رائفل شو ٹر عدنان خسرو کے شاندار مظاہرہ اور میڈلس حاصل کرنے پر نظام آباد میں خوشی و مسرت کی لہر دوڑ گئی ۔

 

کیرالہ ریاست سے میڈلس حاصل کر کے نظام آباد واپس آنے پر انکا شاندار استقبال کیا گیا۔ نیشنل وانٹر نیشنل رائفل شوٹر کوچ گولڈ میڈلسٹ احمد عبد الحق خان اور قومی نشانہ باز میجر‌ و کی کی راست نگرانی و تربیت میں عدنان خسرو پرنے نشانہ بازی کی تربیت حاصل کی ۔ عدنان خسرو کے شوٹنگ مقابلوں میں شاندار مظاہرہ اور میڈل حاصل کرنے پر نظام آبادار بن یم یل اے مسٹر بیگالہ گنیش گپتا نے اربن کیمپ آفس نظام آباد پر خیر مقدم کرتے ہوئے عدنان خسرو کی شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اور قومی و بین الا قوامی سطح پر اسی طرح شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے میڈل حاصل کرنے کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا

 

۔ نشانہ باز عدنان خسرو سینئر کارپوریٹر یم اے قدوس کے نو اسے ہوتے ہیں۔ اس موقع پر یم اے مجاہد (ین آر آئی) ڈویژن نمبر 58 بی آریس ڈویژن صدر ۔ یم اے خسرو اور کارپوریٹر یم اے قدوس بھی تہنیتی پروگرام میں موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button