جنرل نیوز

اوٹکور میں گنیش اور آنے والے انتخابات کے پیش نظر ریاپڈ ایکشن فورس کا فلیگ مارچ

اوٹکور: 30 اگست (اردو لیکس) آنے والے انتخابات اور گنیش تہوار کے پیش نظر عوام کی حفاظت امن قائم رکھنے ضلع نارائن پیٹ ایس پی سری این وینکٹیشورلو کی ہدایت پر اوٹکور مستقر میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے ریپڈ ایکشن فورس آر اے یف (RAF ) فلیگ مارچ منعقد کیا گیا۔

 

یہ مارچ امبیڈکر چوک سے شروع ہوکر شہر کے مختلف علاقوں اور چوراہوں جیسے ایشور مندر، وویکانند چوک، گورنمنٹ ہسپتال، ہنومان مندر، جامع پنچ مسجد، اویسی چوک، ینکم پیٹ محلہ، ایل بی نگر، بھوانی مندر، سے گذرتے ہوئے دوبارہ امبیکر چوک پر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر سی آئی مکھتل رام لال ، ایس آئی گوکاری نے کہا’ اوٹکور ایک حاس مقام مانا جاتا ہے۔

 

کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔پولیس انتظامیہ شہر میں امن و امان قائم رکھنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے عوام اور ہر کسی سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button