جنرل نیوز

پداپلی ضلع کلکٹر مزمل خان کو بچیوں اور خاتون ملازمین نے باندھی راکھی

راکھی پورنمی کے موقع پر آج بروز جمعرات ضلع ایڈیشنل کلکٹر جے ارونا شری اور پداپلی آنگن واڑی سنٹر کے بچوں نے ضلع کلکٹر مزمل خان کو کلکٹر کیمپ آفس میں راکھی باندھ کر ان سے دعائیں لیں.

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلع کلکٹر نے کہا کہ راکھی کا تہوار انمول بندھنوں اور رابطوں کی یاد دہانی ہے. یہ بہن بھائیوں کا پیار اور ان کے اٹوٹ رشتے کا تہوار ہے. اس رکشابندھن پر عمر , ذات پات, امیر غریب سے قطع نظر ہوکر بہنیں اپنے بھائیوں کے ہاتھوں پر پیار سے راکھی باندھ کر ان کی درازی عمر اور صحت مندی کی دعا کرتی ہیں.

 

ضلع کلکٹر نے کہا کہ بچوں کو چھوٹی عمر سے ہی حب الوطنی، رشتوں ناطوں کی قدر سکھائی جانی چاہئے. اس ضمن میں اساتذہ اور والدین کو تندہی کے ساتھ کوشش کرنی چاہئے.

 

اس پروگرام میں ضلع ویلفیئر آفیسر رؤف خان، آنگن واڑی کے بچے، اساتذہ، عملہ اور دیگر نے حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button