مبارکباد

ریسرچ اسکالر فہیم الدین کو اُردو صحافت کے عنوان پر پی ایچ ڈی ڈگری 

احمد علی خان۔ نوید اقبال۔ خواجہ معین الدین۔ یوسف الدین خان نے کی شاندار تہنیت 

نظام آباد:یکم /ستمبر(اُردو لیکس ) شعبہ اُردو تلنگانہ یونیورسٹی ریسرچ اسکالر مسٹر فہیم الدین کو بعنوان مقالہ تلنگانہ میں اُردو صحافت اور مستقبل کے امکانات پر پی ایچ ڈی ڈگری کیلئے مستحق قرار دئیے جانے کے اعلان پر سینئر جرنلسٹ وریاستی اُردو اکیڈمی کارنامہ حیات ایوارڈ یافتہ و اسوسی ایٹ ایڈیٹر روزنامہ رہنمائے دکن حیدرآباد مسٹر فہیم الدین کو پی ایچ ڈی ڈگری کیلئے مستحق قرار دئیے جانے پر سینئر جرنلسٹ و نمائندہ رہنمائے دکن ضلع نظام آباد ریاستی ایکزیکٹیو کمیٹی ممبر تلنگانہ یونین آف ورکنگ آف جرنلسٹ یونین (آئی جے یو) مسٹر احمد علی خان۔ صدر ضلع اقلیتی سیل بی آر ایس نوید اقبال۔ صدر ضلع ایم آر پی ایف خواجہ معین سینئر جرنلسٹ محمد یوسف الدین خان نے شالپوشی و گلپوشی کرتے ہوئے شاندار انداز میں تلنگانہ یونیورسٹی میں تہنیت پیش کی اور دلی مبارکباد دی۔ اس موقع پر اسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالقوی۔ پروفیسر محمد حشمت علی گلبرگہ یونیورسٹی نے بھی مبارکباد دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button