جنرل نیوز

تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کریم نگر کے زیر اہتمام اور نیو جیمنی ہاسپٹل کریم نگر کے اشتراک سے مفت میڈیکل کیمپ

کریم نگر 10/ سپٹمبر ۔۔۔ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کریم نگر کے زیر اہتمام اور نیو جیمنی ہاسپٹل کریم نگر کے اشتراک سے مفت میڈیکل کیمپ بمقام نیشنل پیالیس حسینی پورہ کریم نگر میں منعقد ہوا

 

اس موقع پر ڈاکٹر محمد شعیب الدین جنرل سرجن ، ڈاکٹر ایم اے قادر خان آرتھوپیڈکس سرجن ، ڈاکٹر محمد جنید قیوم چلڈرن اسپیشلسٹ ، ڈاکٹر روحی منظور گائنا کالوجسٹ ، ڈاکٹر محمد سمیر احمد پلمنالوجسٹ ، نے 200 سے زائد مریضوں کی مفت تشخیص کی اور مریضوں میں مفت دوائیں بھی تقسیم کی۔ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے ذمداران صدر ایم اے اسعد ، جنرل سکریٹری محمد سراج مسعود ، ایڈوائزر محسن محی الدین سید امام الدین ، جوائنٹ سکریٹری محمد اظہرالدین ، آرگنائزنگ سیکرٹری محمد افضل ، اراکین ظہیر احمد خان ، مجاہد خان ، آصف علی سعادت ، شفیق احمد اطہر ، محمد ساجد ،نے مفت میڈیکل کیمپ کی نگرانی کی

 

۔اس موقع پر سابق ڈپٹی میئر کریم نگر محمد عباس سمیع ،کو کارپوریٹر محمد اظہر الدین دبیر ، تلنگانہ حج کمیٹی رکن سید عرفان الحق، نے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے ذمداران کو مفت میڈیکل کیمپ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی

متعلقہ خبریں

Back to top button