جنرل نیوز

سینئر قائد کانگریس مسعود احمد اعجاز ڈسٹرکٹ کانگریس پارٹی نظام آباد کے ترجمان مقرر مختلف سرکردہ شخصیات کی جانب سے مبارکباد

نظام آباد 13/ستمبر (پریس نوٹ) تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اے ریونت ریڈی صدر ٹی پی سی سی و رکن پارلیمنٹ نے مسعود احمد اعجاز کو ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی نظام آباد کا اسپوک پرسن نامزد کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں آج گانگریس بھون پارٹی آفس پر منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں میں پی یم ںاگراج رکن اسمبلی کرناٹک و نظام آباد پارلیمنٹ مبصر نے مسعود احمد اعجاز کو ڈسٹرکٹ کانگریس پارٹی نظام آباد مقرر کئے جانے کے احکامات حوالے کئے

 

اس موقع پر شرکت کرنے والے قائدین میں مانالہ موہن ریڈی صدر ضلع کانگریس کمیٹی ، طاہر بن حمدان نائب صدر ریاستی پی سی سی، کیشو وینو صدرِ سٹی کانگریس ، محمد عبد الاعجاز سٹی چیئرمین میناریٹی ڈیپارٹمنٹ نظام آباد ، سید نجیب علی ایڈوکیٹ سینئر قائد کانگریس پارٹی ، محمد احمد سابقہ کارپوریٹر ، اسد بن حمدان , عبود بن حمدان ڈسٹرکٹ میناریٹی بلاک صدر۔ جاوید اکرم کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے تمام پارٹی قائدین نے مسعود احمد اعجاز کو ڈسٹرکٹ کانگریس پارٹی نظام آباد کا ترجمان مقرر کئے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا

 

اور توقع ظاہر کی کہ مسعود احمد اعجاز بحثیت ترجمان ڈسٹرکٹ کانگریس پارٹی نظام آباد اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام میں کانگریس پارٹی کی عوامی خدمات و مجوزہ ریاستی اسمبلی انتخابات کے دوران پارٹی کے منشور کو بہتر طور پر میڈیا اور عوام کو واقف کروانے میں اہم رول ادا کریں گے مسعود احمد اعجاز نے انہیں ڈسٹرکٹ کانگریس پارٹی نظام آباد کا پارٹی ترجمان مقرر کئے جانے پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے اظہار تشکر کیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button