جنرل نیوز

نارائن پیٹ ضلع کلکٹر کویا ہرشا کی جانب سے امن کمیٹی کا اجلاس

نارائن پیٹ: 14 ستمبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع کلکٹر کویا ہرشا نے کلکٹریٹ میٹنگ ہال میں نارائن پیٹ امن کمیٹی کے ارکان کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں کہا کہ آنے والے گنیش تہوار کے ساتھ ساتھ میلاد النبی ﷺ کا تہوار پرامن ماحول میں منایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تہوار کو پرامن طریقے سے منعقد کیا جانا چاہئے اور گنگا جمنا تہذیب کو برقرار رکھا جائے ۔ ہر منڈپوں کے منتظمین کو پولیس کے ذریعہ طے شدہ قواعد پر سختی سے عمل کرنا چاہئے اور خاص طور پر گنیش منڈپوں میں منتظمین کو چاہئے کہ وہ برقی لائٹس وغیرہ کو چیک کریں۔ نارائن پیٹ ضلع ایس پی وینکٹیشورلو نے ہر منڈپ کے منتظمین کو رجسٹر کرنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سی سی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی اور بغیر کسی واقعہ کے پولیس پکٹنگ کی جائے گی۔

 

اس میٹنگ میں ایڈیشنل کلکٹرس میانک متل، اشوک، ڈی ایس پی ستیہ نارائنا، وینکٹیشور راؤ، سی آئی سریکانت ریڈی، ریڈ کراس کے اراکین سدرشن ریڈی، اور مذہبی کمیٹیوں کے اراکین، اتسوا کمیٹی کے اراکین، مسلم قائدین محمد نواز موسی’ امیرالدین ایڈوکیٹ کونسلر’ عبدالسلیم ایڈوکیٹ’ ذاکر ہزاری معاون رکن بلدیہ’ اے آر الرحمن’ محمد تقی خرادی’ سرفراز حسین’ محمود انصاری’ دستگیر چاند’ حافظ محمد تقی’ معین انپور و دیگر وی ایچ پی کے صدور اور دیگر نے اس اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button