جنرل نیوز

دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء کریم نگر کے زیر اہتمام سیرت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم معلوماتی و مسابقتی امتحان برائے سرکاری ملازمین ڈاکٹرس وکلاء اور انجینیئرس کا انعقاد

سیرت کا مطالعہ ہر مسلمان کا دینی فریضہ اور اتباع سنت کا جذبہ پیدا ہونے کے علاوہ محبت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کا اہم تقاضا بھی ہے، معاشرہ کی اصلاح اور فتنوں سے حفاظت آپ ﷺ کی سیرت کے بغیر ممکن نہیں، ہر شعبہ (فیلڈ) میں آپ ﷺ کی سیرت طیبہ موجود ہے جو ہر موڑ پر ہر ایک کی رہنمائی کرتی ہے،

 

بہرحال سیرت طیبہ کو عام کرنے کی غرض سے *شہر کریم نگر* میں پہلی مرتبہ *سرکاری ملازمین، ڈاکٹرس، وکلاء اور انجینیئرس* کے لیے دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء کریم نگر (تلنگانہ)کی جانب سے 8/ اکتوبر 2023 بروز اتوار صبح 10تا 12 بجے بمقام نیشنل پیالس حسینی پورہ کریم نگر میں سیرت النبی ﷺ کے عنوان سے تحریری معلوماتی و مسابقتی امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مندرجہ ذیل شرائط و ہدایت کا لحاظ کرتے ہوئے اس سنہرے موقع سے فائدہ اٹھائیں

(1) امتحان میں شرکت کے لیے مذکورہ طبقے سے ہونا ضروری ہے.

 

(2) کم از کم 30 سال یا اس سے زائد عمر کا ہونا ضروری ہے.

 

(3)امتحان اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں ہوگا.

 

(4)رجسٹریشن فیس صرف 200 روپے ہوگی.

 

(5) مرد و خواتین دونوں حصہ کے سکتے ہیں.

 

(6) کتاب ہمارے حضور اور اسوہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے منتخب حصے (باب معاملات تا باب اخلاقیات صفحہ 398 تا 454 ۔۔۔482 تا 532) سے امتحان ہوگا-

مزید تفصیلات کے لیے نیچے دیے گئے نمبرات پر

9989509096

9966870275

9989737017

پر رابطہ کریں.

متعلقہ خبریں

Back to top button