مبارکباد

جگتیال کے مسجد اسلامیہ میں ایم بی بی ایس کی فری سیٹ حاصل کرنے والے طالب علم کی تہنیت

جگتیال _ مسجد اسلامیہ اسلام پورہ جگتیال میں بعد نماز جمعہ عزیزم ایوب خان صاحب ولد جناب امجد خان صاحب موظف آر ٹی سی ڈرائیور ساکن محلہ اسلام پورہ کو MBBS میں فری سیٹ حاصل کرنے پر جماعت اسلامی ہند جگتیال و یس آی او جگتیال کی جانب سے ایک تہنیتی تقریب منعقد ہوئی ۔

 

اس موقع پر جناب عماد الدین عمیر صاحب امیر مقامی جماعت اسلامی ہند جگتیال محمد شعیب الحق طالب صدر ادارہ ادب اسلامی ہند تلنگانہ اور ریان نعیم صدر یس آی او محمد عبد الجلیل رکن جماعت جگتیال مولانا حسان صاحب امام و خطیب مسجد اسلامیہ محمد فضل الدین سیکریٹری خواجہ صلاح الدین ۔ محمد منیب الحق عامر کارکن جماعت رقیب الحق فیصل عبداللہ حافظ ریان کامران نہال اور ذمہ داران مسجد اسلامیہ کمیٹی اہلیان محلہ کی ایک بڑی تعداد جسمیں شفیع ایڈوکیٹ شکیل پٹواری کونسلر محلہ اسلام پورہ یعقوب صاحب ۔ رشید صاحب ۔ محمد غوث BRS قائد اور مصلیان مسجد کی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

 

قبل ازیں محمد شعیب الحق طالب صاحب نے سیرت النبی کے موضوع پر مخاطب کیا اور اسلام میں علم کی اہمیت اور محبت رسول کے تقاضے کے عنوان پر خطاب فرمایا ۔آخر میں دعائیہ کلمات پر پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button