این آر آئی

ملک ریئل اسٹیٹ نظام آباد کے پروپیٹر ریاض ملک اور ان کے پاٹنرز کی دبئی میں تہنیت

"سبق پھر پڑھ صداقت کا عدالت کا شجاعت کا

لیا جائیگا تجھ سے کام دنیا کی امامت کا”

جب نیت صاف اور ارادے مضبوط ہوتو دنیا کا کوئی بھی میدان فتح کیا جاسکتا ہے- ادیب اللہ ادؔیب

 

دبئ 24/نومبر محمد یوسف الدین خاناردو لیکس) کنوینر انڈو عرب کونسل فار ایجوکیشن اینڈ لیٹریچر دبئی جناب ادیب اللہ ادؔیب کے بموجب "ملک ریئل اسٹیٹ نظام آباد” کے پروپیٹر ریاض ملک اور انکے پاٹنرز و ساتھیوں کے ہمراہ ایک خانگی وتجارتی دورہ کے دوران مختلف ملی وسماجی تنظیموں اور NRI کی جانب سے پرتپاک استقبال اور تہنیت کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

انڈو عرب کونسل فار ایجوکیشن اینڈ لیٹریچر دبئ و ”ماکس آؤٹ آنٹرو پینر فاؤنڈیشن کی جانب سے فونکس ہوٹل دبئ میں ایک پر تکلف تہنیتی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر افتخار مبین نے فرمائی جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود ریاض ملک سے انکے ماضی حال اور مستقبل کے منصوبوں کے اور اپنی ایک کامیاب تجارتی سفر کے متعلق اظہار خیال کی گذارش کی گئ جس پر مہمان نے اپنے تعلیمی سفر اساتذہ اور بزرگ سرپرستوں سے نسبت کا ذکر کیا جس میں رحمانیہ ماڈل اسکول آرمور کے نظام تعلیم اور غیور اساتذہ کی تربیت کو اپنی شخصیت کی بنیادی تعمیر کا ذریعہ بتایا جن میں بزرگ شخصیات وعلماء میں قاری مسعود علی پرکٹ، فضل اللہ قریشی ‘ مولوی معین الدیں پرکٹ ‘ مولوی نصیر ‘ عبداللطیف ‘ الیاس ‘ محمد عبداللہ لیکچرار کا اپنی تربیت میں خصوصی ذکر کیا ۔

طالب علمی کے دور میں طلباء تنظیم اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیاسے وابستگی کی وجہ سے تعلیم ‘ سیاحت’ کراٹے ‘ جمناسٹک ‘ تقریر ‘ تحریر ‘ بیت بازی وغیرہ میں حصّہ لینے سے شخصیت کی ہمہ پہلو تربیت ممکن ہوسکی جس کے لیے وہ اپنے اساتذہ و مربیین کا بارہا شکریہ ادا کرتے ہوئے نظر آئے اور بعض ماضی کے قصوں کو یاد کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ کر پائے آنکھیں پر نم ہوگئ ان کی ماضی کی سنہری یادوں اور باتوں کے بعد اختصار کے ساتھ اپنی تجارتی سفر پر روشنی ڈالی- انکے علاوہ شاہنواز سیف المعروف شان صاحب دہلی کے اپنے تجارتی سفر ” شیڈو بوٹک ایل ایل سی ”دبئ کےافتتاح پر مبارکباد کے طور پر تہنیت عمل میں آئی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا جس پر تہنیت نے انکی ہمت افزائی اور پذیرائی پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا – اس موقع پر مختلف شخصیات کی تہنیت عمل میں آئی جن میں مولانا مفتی الماس صاحب قاسمی (منتظم مکتب حضرت ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ، دبئ ،عرب امارات) ‘ وسیم این آر آئی ‘ شیخ وسیم راجہ پروپیٹر ملک موبائل ‘ شیخ مظہر آندھرا فروٹ کمپنی ‘ عامر خان (دبئ) وغیرہ شامل ھے ‘ پروگرام کے کلیدی خطاب میں ڈاکٹر افتخار مبین نے ابھرتے ہوئے تاجرین و امپلائس کی صلاحیتوں پر مسرت کا اظہار کیا اور کسی بھی مرحلہ پر اپنی جانب سے رہنمائی اور تعاون کا تیقن دیا اور ڈھیر ساری دعاؤں سے نوازا –

اس موقع پر مجلس کے منتظم و کنوینر انڈو عرب کونسل فار ایجوکیشن لیٹریچر ادیب اللہ ادؔیب نے اختتامی کلمات کے طور پر ان جیسے پروگرامز کی اہمیت وافادیت پر روشنی دالتے ہوئےکہا کہ علم وفن ہی ملی و معاشی پسماندگی کے انسداد کے لیے اہم ذریعہ

شعبہ علم وفن کے ذریعہ تجارت وترقی کرنے والے نوجوانوں اور ترقی پذیر تاجرین اور آنٹرو پینرز کی ہمت افزائی اور انکے تجربے اور رہنمائی کے ذریعہ نوجوانوں اور نئے تاجرین کی تربیت اور ہمت افزائی ہی ہمارے ادارے "ماکس آوٹ آنٹراپینر فاؤنڈیشن” کا اہم مقصد جس کے لیے انہوں نے باصلاحیت اور جذبے سے سرشار نوجوانوں پر مشتمل ایک ٹیم بنائی ہے جو وقفہ وقفہ سے ملک و بیرون ملک میں مختلف تنظیموں کے اشتراک سے تربیتی ورکشاپ ‘ جاب میلہ ‘ سیمنار ‘ کوئز کمپریشنس ،لٹریری ایونٹس ‘ اور تہنیتی تقاریب کا انعقاد عمل میں لاتی رہتی ھے اس موقع پر منتظمین میں امتیاز احمد چیرمین ایمریٹس فارمیسسٹ ایسوسی ایشن ‘ انجینیر عبدالمعز سفیان ماکس آؤٹ آنٹرو پینرز فاؤنڈیشن ‘ انصار تونسے (پروپیٹر اے آر ایچ دبئ ) انجینیر عبدالنصیر فیضان (الخیر فاؤنڈیشن انٹرنیشنل) ، اطہر ‘ سبحان الہی وغیرہ کی نیابت میں ہدیہ تشکر و تبریک بھی پیش کی گئی۔ دعائیہ کلمات سے پروگرام کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button