ایجوکیشن

جمعیۃ علماء کریم نگر کی جانب سے TRT کی مفت کوچنگ کا آغاز

مولانا محمد کاظم الحسنی نائب صدر جمعیۃ علماء کریمنگر کی اطلاع کے بموجب جمعیۃ علماء کریمنگر کی جانب سے TSTET 2023 کی کامیاب کوچنگ کے بعد کے کے اسکول مکرم پورہ میں TRT کی مفت کوچنگ کا آغاز عمل میں آیا، جس کی افتتاحی تقریب کی نظامت حافظ محمد وسیم الدین صاحب نے کی

 

جس میں انہوں نے اولاً ٹیٹ میں کامیابی پر تمام کو مبارکبادی پیش کی اور اسی کامیابی کے سلسلہ کو جاری رکھنے کا کہا، قرات کلام پاک حافظ محمد معظم حسین صاحب نے کی اور حافظ محمد صادق علی صاحب نے کوچنگ کے مقصد کو واضح کیا اور تعلیم کی اہمیت کو بتاتے ہوئے محنت و لگن کی تلقین کی، مولانا خواجہ فرقان قاسمی نے کوچنگ سے متعلق تفصیل پیش کی اور آنے والے طلباء و طالبات سے عزم مصمم کے ساتھ کامیابی کے یقین کے ساتھ TRT کی تیاری کا کہا، اور حضرت مفتی محمد اعتماد الحق قاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء کریمنگر نے اپنے صدارتی خطاب میں TRT کے کوچنگ میں شریک طلباء و طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے وقت کی قدر اور محنت و لگن سے تعلیم حاصل کرنے کی تلقین کی. اور بتلایا کہ جمعیۃ علماء کریمنگر ہمیشہ سے ایسے اساتذۂ کرام کا انتخاب کرتی رہی ہے جو قابل صلاحیت مند تجربہ کار ہونے کے ساتھ ساتھ قوم و ملت کا درد رکھنے والے ہیں جن کی محنتوں سے TSTET 2023 کا ایسا بہترین نتیجہ آیا کہ تام ریاست میں سب سے اعلی اور بہترین نمبرات الحمد للہ جمعیۃ علماء کریمنگر کی کوچنگ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات نے حاصل کیے ہیں،

جمعیۃ علماء کریمنگر اس کوچنگ کے لیے بھی اپنی مقدور بھر انتظامات و سہولیات کے ساتھ تیار ہے اور جب بھی قوم و ملت کے لیے بالخصوص تعلیمی میدان میں خدمت کی بات ہوگی جمعیۃ علماء سر فہرست رہےگی، اور آپ ہی کی دعا پر یہ افتتاحی تقریب اختتام کو پہنچی.

جمعیۃ علماء کریمنگر کی جانب سے یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ روزانہ شام 5 بجے سے KK اسکول دی جارہی اس مفت کوچنگ میں زیادہ سے زیادہ افراد شامل ہوں اور کامیابی سے ہمکنار ہوں

متعلقہ خبریں

Back to top button