ایجوکیشن

اقلیتی اقامتی اسکول و جونیر کالج معین آباد، گرلز۔١ میں داخلے جاری 

حیدر آباد 17/ جنوری (پریس نوٹ)تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیر کالج معین آباد، گرلز۔١میں داخلے جاری ہیں ۔ یہ بات پر نسپل ( ڈی رجنی دیپا) نے بتائی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے اقلیتی طلباء کو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ کتابیں اور تمام سہولتیں مفت فراہم کی جارہی ہیں

 

جب کہ اسکول اور کا لج میں تعلیم یافتہ اور تجربہ کار ماہر اسا تذہ موجود ہیں۔ داخلے کے لیے آن لائن ادخال فارم کی آخری تاریخ :6/فروری 2024۔مقرر ہے۔ پرنسپل نے مزید بتایا کہ تلنگانہ کے مسلمانوں کی تعلیمی صورتحال کو بہتر بنانے اور انہیں عصری تعلیم کے ساتھ سائنس و ٹکنالوجی سے ہم آہنگ کرتے ہوئے مستقبل میں ان کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے منصوبہ کے تحت حکومت تلنگانہ نے اقلیتی اقامتی اسکولس اور کالجس کا قیام عمل میں لایا ہے ۔ پانچویں جماعت میں ، چھٹویں ، ساتویں اور آٹھویں جماعتوں کے طلباء کے علاوہ انٹر میڈیٹ ایم پی سی اور بی پی سی میں 30،30 نشستیں ہیں ۔ جس میں داخلے تیزی سے جاری ہیں

 

۔ پرنسپل نے اولیائے طلباء اور سر پرستوں سے خواہش کی کہ اپنے نونہالوں کے تابناک مستقبل کے لیے فوری طور پر اپنے داخلوں محفوظ کرنے کے لیے مقرر آخری تاریخ :6/فروری 2024تک آن لائن درخواستیں داخل کر دیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے9398257337،7981140457 پر ربط کریں۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button