ایجوکیشن

مخدوم پور کے مینارٹی اسکول و کالج ووکیشنل  میں داخلے جاری 

پداپلی: 18/ جنوری (نامہ نگار)تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول و جونیر کالج (vocational) كریم نگر برائےطلباء -۳ میں سال 2024 کے لیے داخلے جاری ہیں ۔ یہ بات پرنسپل چندرا موہن نے کہا ہے مزید بتایا کہ حکومت تلنگانہ کی جانب سے اقلیتی طلباء کو مفت میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کتابیں اور تمام سہولتیں مفت میں فراہم کی جارہی ہیں،اسکول و کا لج میں تعلیم یافتہ اور تجربہ کار ماہر اسا تذہ موجود ہیں۔جہاں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ اُردو و دینی تعلیم کا بھی نظم ہے۔داخلے کے لیے آن لائن ادخال فارم کی آخری تاریخ 6/فروری 2024 مقرر ہے۔ پرنسپل نے مزید بتایا کہ تلنگانہ کے مسلمانوں کی تعلیمی صورتحال کو بہتر بنانے اور انہیں عصری تعلیم کے ساتھ سائنس و ٹکنالوجی سے ہم آہنگ کرتے ہوئے مستقبل میں ان کی معاشی صورتحال کو بہتر بنانے کے منصوبہ کے تحت حکومت تلنگانہ نے اقلیتی اقامتی اسکولس اور کالجس کا قیام عمل میں لایا ہے ۔ پانچویں جماعت ، چھٹویں ، ساتویں اور آٹھویں جماعتوں کے طلباء کے علاوہ انٹر میڈیٹ ET اور MLT میں داخلے جاری ہیں۔پرنسپل نے اولیائے طلباء اور سر پرستوں سے خواہش کی کہ اپنے نونہالوں کے تابناک مستقبل کے لیے 6/فروری 2024 تک آن لائن www.tmreis.telangana.cgg.gov.in ویب سائٹ یا tmreis ایپ پر درخواست داخل کر سکتے ہیں يا مخدوم پور میں آکر داخلہ لے سکتے ہیں ۔مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر 7995057914 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button