ایجوکیشن

اسٹیٹ اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ضلع جگتیال کی تشکیل جدید

تلنگانہ بھر میں اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ( سوٹا) کی بحالی کی مہم میں شامل ہوتے ہوئے ضلع جگتیال میں بھی سوٹا کی از سر نو تشکیل کیلئے ایک اجلاس بتاریخ 19 فروری شام 7 بجے بمقام فورٹ ہائی اسکول شہر و ضلع جگتیال میں کنوینر محمد عبدالسمیع اسکول اسسٹنٹ کی تجویز اور مصطفی کمال ریٹائرڈ ٹیچر کی تائید سے جناب نسیم احمد ہیڈ ماسٹر ضلع پریشد ہائی اسکول رائیکل ‘ کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔

ریاستی صدر ڈاکٹر عبدالنعیم ‘ اور جنرل سکریٹری جناب ریاض احمد خان کی ایمأ پر ریاستی سوٹا قائیدین مشیر اعلی مسیح الدین افسر انجنئیر ( جگتیال ) نگران الیکشن’ ۔۔۔ اسوسی ایٹ پریسیڈنٹ محترمہ رانا تبسم ہیڈ مسٹریس مرچیں کمپاؤنڈ اسکول (نظام آباد ) الیکشن افیسر’ اور وائیس پریسیڈنٹ جناب محمد انور خان ( دھرما پوری ) الیکشن مبصر کی حیثیت سے شرکت کی۔ اور کامیابی کے ساتھ الیکشن کی کاروائی کو عمل میں لاتے ہوئے حاضرین کی آرأ سے الحمدللہ آڈھاک کمیٹی کی تشکیل عمل میں لائی۔

جناب نسیم احمد ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول رائیکل کو صدر ‘ جناب محمد سمیع الدین اسکول اسسٹنٹ فورٹ ہائی سکول جگتیال کو جنرل سکریٹری اور جناب امجد حسین sgt پولاس کو نائب صدر جناب عبداللہ بیگ Sgt ضلع پریشد جھنڈا محلہ جگتیال کو جوائنٹ سکریٹری ۔۔جناب امتیاز الرحمان اسکول اسسٹنٹ رایکل کو خازن کی حیثیت سے اور اراکین عاملہ میں جناب مصطفی کمال ریٹائرڈ ٹیچر جگتیال جناب اطہر الدین Sgt منڈل پریشد اسکول رائیکل۔۔فہیم الدین اسکول اسسٹنٹ گرلز ہائی اسکول قاضی پورہ جگتیال۔۔ محمد ابراہیم اسکول اسٹنٹ ہائی اسکول پولاس۔۔۔ عبدالقدیر لینگویج پنڈت ہائی اسکول ابراہیم پٹنم کو اتفاق آرأ سے منتخب قرار دیا گیا۔۔

اڈوایزر مسیح الدین افسر انجنئیر نے مخاطب کرتے ہوئے ادھاک کمیٹی کو جلد سے جلد ضلعی سطح پر باضابطہ کمیٹی کی تشکیل کیلئے کام کی انجام دہی کا ذمہ دار قرار دیا تاکہ اردو ا سکول اردو طلبأ اور اردو ٹیچرس کے دیرینہ مسائل کو موجودہ حکومت تلنگانہ سے حل کروایا جاسکے۔

محترمہ رانا تبسم نےطاقت کے راز کو یونیٹی قرار دیا۔ جناب محمد انور خان تیلگو پنڈت گلہ پللی وسابق رکن اردو اکادمی متحدہ آندھراپردیش نے اسوسیشن کو اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

صدر جناب نسیم احمد جنرل سکریٹری محمد سمیع الدین نائب صدر اراکین عاملہ  نے تفصیل کے ساتھ اپنے خطابات میں اردو سکول اردو ٹیچرس کو درپیش مسائل کا اجاگر کیا اور کم ہوتی ہوئی اردو طلبأ کی تعداد پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے۔ اساتذہ کو گھر گھر مہم چلاتے ہوئے طلبأ کی تعداد میں اضافہ کرنے کا مصمم ارادہ کا اظہار کیآ۔

اور تمام شرکا اجلاس نے اسوسیشن کی بحالی کے ریاستی ذمہ دار عہددار ڈاکٹر عبدانعیم صدر ۔ریاض احمد خان جنرل سکریٹری۔مسیح الدین افسر انجنئیر مشیر اعلی و دیگر عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی اور بھر پور یقین کا اظہار کیا کہ ضلع جگتیال کے اردو ٹیچرس اسوسیشن کی رکنیت حاصل کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینگے۔۔جناب سمیع الدین کنوینر اجلاس کے شکریہ پر رات 10 بجے اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button