ایجوکیشن

طلباء اپنے اندر سائنٹفک مزاج کو پروان چڑھائیں۔ نرمل میں ضلعی سائنسی ٹیالنٹ ٹسٹ تقریب سے اے رویندر ریڈی کا خطاب

حیدرآباد ۔ فورم آف فزیکل سائنس ٹیچرز، تلنگانہ بیالوجیکل سائنس فورم اور محکمہ تعلیم ضلع نرمل کے زیراہتمام ضلعی سطح کا سائنس ٹیالنٹ ٹسٹ بمقام جے وی ین آر ہائی اسکول شانتی نگر میں منعقد کیا گیا۔اس تقریب کی صدارت مہمان خصوصی، جناب اے رویندر ریڈی ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر ضلع نرمل نے کی۔جبکہ مہمانان اعزازی کی حیثیت سے محترمہ پدما اسسٹنٹ کمشنر آف گورنمنٹ ایگزامنیشن،جناب ونود کمار ضلع سائنس آفیسر، سری دیوی سکٹورل افیسر،جناب رمیش،جناب سرینیواس،جناب انصار احمد ساحل اور جناب امتیاز احمد نے شرکت کی۔

 

اس موقع پر جناب اے رویندر ریڈی ڈی ای او نے اپنے خطاب میں کہا کہ سائنس ٹیالنٹ ٹسٹ کے انعقاد کا مقصد طلباء و طالبات اپنے اندر سائنٹفک مزاج کو پروان چڑھائیں اور مخفی صلاحیتوں کو اُجاگر کریں۔انہوں نے کہا کہ اس طرز کے امتحانات سے طلبہ میں خود اعتمادی میں اضافہ ہوگا اور مسابقتی جذبہ کو فروغ حاصل ہوگا۔جناب اے رویندر ریڈی نے ٹسٹ میں نمایاں مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔جناب انصار احمد ساحل نے اپنے خطاب میں کہا کہ جناب اے رویندر ریڈی ڈی ای او کی حرکیاتی قیادت کے نتیجے میں جماعت دہم کے نتائج میں ضلع نرمل کو ریاستی سطح پر سر فہرست مقام حاصل ہوا ہے۔انہوں نے طلباء کو سخت محنت و دلچسپی سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے امتحانات میں نمایاں مظاہرہ کریں۔اس موقع پر ٹسٹ میں شاندارکارکردگیپر،تلگو اور انگلش میڈیم کے جماعت ہشتم اورنہم کے طلباء و طالبات کو ڈی ای او کےہاتھوں مومنٹو،توصیف نامہ عطا کیا گیا

 

جن میں قابل ذکر اردومیڈیم زمرہ میں ضلعی سطح پر انعام اول امتوالنور مصفرہ افروز متعلم گورنمنٹ ہائی اسکول اسری کالونی نرمل، انعام دوم عائشہ بیگم و انعام سوم سمرن متعلم گورنمنت ہائی اسکول بوائز نرمل ہیں۔اس تقریب میں اساتذہ محمد رفیق،عالیہ سلطانہ، رانا ناز،فہیم بیگم اور انجم سلطانہ موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button