جنرل نیوز

سابقہ رکن بلدیہ اے پوشٹی کی جانب سے رکن ریاستی حج کمیٹی مفتی الیاس کو تہنیت

نرمل۔ مفتی الیاس احمد حامد قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع نرمل و سکریٹری حرا ماڈل ہائی اسکول نرمل کو ریاستی حج کمیٹی رکن مقرر کرنے پر انکی قیام گاہ واقع حرا کالونی مغلپورہ نرمل میں سابقہ ڈی سی سی کانگریس کمیٹی صدر و سابقہ رکن بلدیہ اے پوشٹی کی جانب سے مفتی الیاس احمدحامد قاسمی کی گلپوشی و شالپوشی کے زریعے تہنیت پیش کی گئی۔اور انہیں مبارک پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا اس موقع پر اے پوشٹی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مفتی الیاس احمد قاسمی صاحب کسی تعارف کے محتاج نہیں یہ ایک خاموش خدمت شخصیت ہیں خاموش خدمت کا نعم البدل یہ عہدہ انہیں ملا ہے جس پر اللہ تعالی نے ان سےخدمت لینے کے لیے رکن حج کمیٹی تلنگانہ اسٹیٹ مقرر کیا ہے۔

 

پوشثی نے مزید کہا کہ جناب مفتی الیاس احمد قاسمی صاحب نرمل کے محلہ پان گلی وارڈ نمبر 30 سے ان کا تعلق ہے یہ ہمارے لیے بڑے فخر کی بات ہے مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ ریاستی حکومت اب اچھے اور قابل افراد سے خدمات حاصل کر رہی ہیں مفتی الیاس احمد قاسم صاحب کا ریاستی حج کمیٹی رکن منتخب ہونا بلا کسی سفارش کے اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ نئی کانگرس حکومت اب تمام طبخات کو ان کے مطابق درست طریقے سے کام لینے اور مناسب افراد کو منتخب کرتے ہوئے صیح فیصلہ لے رہی ہے ۔اس موقع پر مفتی الیاس احمد قاسمی نے کہا کے حکومت مختص کوٹھے کے تحت ہی حج کمیٹی کا انتخاب عمل میں لایاہے انھوں نے کہا کے اس عہدے کے نام زدگی کی اطلاع مجھے اچانک ہی ملی ۔انھوں نےکہا کےحکومت حاجیوں کو سہولیات فراہم کرنےکے لیے کوشاں ہے ۔انھوں نے کہا کہ عازمین حجاج کے ہیلتھ سرٹیفیکیٹ گورنمنٹ ہاسپٹل میں بنوانے کے لیے کوشش کرے گی۔

 

انھوں نے کہا کے انشاء اللہ نرمل سے حج ہاؤز کی تعمیر کی کوشش شروع کی جائےگی، عازمین کی سہولیات کے لیے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گےاس موقع پر سینسرصحافی فہیم احمد خان ۔محمد مبین الدین،عظیم خان سید عزیز احمد سہیل ۔سیدخواجہ منصور علی،ارشد بیگ،ایاس،اور دیگر موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button