جنرل نیوز

ورنگل کی ممتاز علمی شخصیت ڈاکٹر محمد عزیز احمد عُرسی کا انتقال 

حیدرآباد 19- مارچ ( محمد حسام الدین ریاض ) ورنگل کی ممتاز علمی وادبی شخصیت ‘ شاعرومصنف اور اسلامیہ ڈگری کالج ورنگل کے سابق پرنسپل ڈاکٹر عزیزاحمد عرسی ساکن منڈی بازار ورنگل ولد جناب محمد ذکراللہ صاحب مرحوم کا 19- مارچ 2024ء منگل 8 رمضان کو یشودا ہاسپٹل ملک پیٹ حیدرآباد میں انتقال ہوگیا نماز جنازہ چہارشنبہ 20- مارچ کو بعد نماز فجر مسجد کوثر منڈی بازار ورنگل میں ادا کی جاۓ گی تدفین قبرستان احاطہ درگاہ حضرت جنیدی شاہ رح میں عمل میں آۓ گی وہ عالم دین ڈاکٹرعبدالرشید نوازی مرحوم کے داماد تھے پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان خواجہ عرفان احمد ‘ خواجہ فرقان احمد ‘ خواجہ نعمان احمد اور ایک دختر شامل ہیں مزید تفصیلات کے لئیے فون 7330993788پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button