این آر آئی

ماہ رمضان جشن قرآن کا مہینہ” بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض کا سالانہ لکچر 

ریاض ۔ کے این واصف

بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ریاض نے حسب روایت رمضان پر اپنا سالانہ لکچر کا انعقاد عمل میں لایا۔ امسال کلیدی مقرر جناب وسیم قریشی نے “ماہ رمضان جشن قرآن کا مہینہ” کے عنوان پر خطاب کیا۔ حیدرآباد سے تشریف لائے معروف صحافی ایم اے ماجد نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ صدر بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے این واصف نے صدارت کی۔ ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر آئے ہوئے صحافی ڈاکٹر آصف علی اور نعیم غوری بھی شریک محفل رہے۔

 

کلیدی مقرر وسیم قریشی نے کہا قرآن کی تلاوت کار ثواب و کار خیر ہے۔ انھوں کہ کہا کہ اگر قرآن کا ترجمہ و تفسیر کا مطالعہ جائے تو زیادہ بہتر عمل ہے۔ انھوں نے کہا کہ قرآن کتاب ہدایت ہے۔ اگر ہم قرآن کو سمجھین گے تو عمل کرین گے اور رب کی ہدایات کو اپنی زندگیوں مین ڈھال سکین گے۔ قریشی صاحب نے کہا رمضان المبارک برائیوں سے دوری اور تقویٰ اختیار کرنے کا مہینہ ہے۔ قریشی صاحب نے کہا کہ عربی ایک مکمل زبان ہے۔ اسی لئے قرآن حکیم کو عربی زبان مین نازل کیا گیا۔ انھون نے یہ بھی کہا کہ قرآن سے اپنا تعلق مضبوط کریں اور دوسروں کو اس کی طرف راغب کرنے کی کوشش کریں۔

 

سابق صدر ٹوسٹ ماسٹرز کلب محمد سیف الدین نے ناظم اجلاس کی ذمہ داری نبھائی۔ حاضرین کیا خیر مقدم اور حیدرآباد سے آئے مہمانان کا تعارف بھی پیش کیا۔ ٹوسٹ ماسٹرز کی روایت کے مطابق سارجنٹ @ آرم کوثر نسیم نے اجلاس کو آڈر میں لایا۔ کلب کے خازن سید عبد الحامد کی قراءت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا۔ ڈاکٹر سعید محی الدین نے کلب کا تعارف پیش کیا۔ IJFF کے صدر گلوبل صدر ڈاکٹر آصف علی نے وسیم قریشی کی شال پوشی کی اور یادگاری مومنٹو پیش کیا۔

 

بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے اس خصوصی اجلاس مین مختلف سماجی تنظیموں کے نمائیندے، ٹوسٹ ماسٹرز اور دیگر مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نائب صدر (تعلیم ) کے ہدیہ تشکر پر اس اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button